قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، علامہ ہاشم موسوی

10 فروری 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ موجودہ حالات میں یکجہتی اور یکسوئی کی جس قدر ضرورت پاکستانی قوم کو آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔ کیونکہ جب تک قوم میں دہشت گردی کے حوالے سے اتحاد و اتفاق نہیں ہوتا اس کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ اس وقت پاکستان کے لیے سب سے اہم اور ضروری چیز یہی ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جائے۔ یہ پاکستان کی بقا اور ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔ حکومت کی غلط پالیسی کے باعث دہشت گردوں کا نیٹ ورک مضبوط اور فعال ہوا۔ دہشت گردوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں اپنے اڈے قائم کر لیے ہیں۔ملک کا کوئی شہر ایسا نہیں جہاں دہشت گردوں نے بم دھماکے یا خودکش حملے کرکے بے گناہوں کا خون نہ بہا یا ہو۔ کہیں تخریب کار انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں تو کہیں کرپٹ عناصر مالی دہشت گردی سے قوم کے ارمانوں کا خون کر رہے ہیں۔ انتظامی افراتفری، بد نظمی سے آئین اور قانون کا قتل عام ہو رہا ہے۔اسی لیے دہشت گردی سے نجات ملک کے لیے نا گزیر ہو گیا ہے۔جنگ جیتنا ہے تو اچھے برے کی تمیز ختم ، جانبداری سے اجتناب کرکے ہر قسم کی دہشت گردی کا سر سختی سے کچلنا ہوگا۔ مگر بد قسمتی سے ہمارے حکمران آج بھی دہشت گردی کے اقسام میں الجھے ہوئے ہیں۔ اور ان کے لیے اب بھی ڈھکی چھپی ہمدرددی پائی جاتی ہے۔ اس کا نتیجہ ہے کہ دہشت گردی کی تعریف پر اتفاق نہیں ہو پایا۔ایک ایسا ملک جس کی بنیاد کرپشن اور در و دیوار کو دہشت گردی نے چھلنی کر رکھا ہو جس کے مستقبل پر کئی سوالیہ نشان لگے ہو اس کے قیادت کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے خود پر نیند حرام کر لینا چاہیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree