نائجیریااور سعودیہ میں عزاداروں کا قتل عام ترویج مقصد حسینی کو روک نہیں سکتا، علامہ مقصودڈومکی

08 نومبر 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے نائیجریا میں عاشورا کے جلوس پر خود کش حملے کی سخت لفظوں میں مذمت کی ہے جس میں 15 عزادار شہید ہوئے، انہوں نے سعودی عرب میں جلوس عزاء پر دہشت گرد حملے اور پانچ عزاداروں کی شہادت کو المیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے کروڑوں عاشقان اہلبیتؑ نے شھدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرکے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ حسینی تحریک اب باطل یزیدی قوتوں کے خلاف ایک عالم گیر تحریک میں بدل چکی ہے۔دھشت گردی کی فضا اور بم دھماکوں کے باوجود خاندان رسالت ﷺکے عاشقوں نے شھدائے کربلا کا غم منا کر یہ ثابت کر دیا کہ بم دھماکے حسینیت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

 

انہوں نے مجموعی طور پرملک بھر میں ایام عزا ء اور عشرہ محرم کے پر امن انعقاد پر خدا کا شکر ادا کیا اور پولیس ، انتظامیہ اور سیکورٹی اہلکاروں ، اسکاؤٹس اورعوام کی پر خلوص کوششوں کی تعریف کی ، جس کے باعث ملک بھر میں امن قائم رہا، انہوں نے ملک بھر میں اہلسنت بھائیوں کے تعاون کو بھی سراہا جنہوں نے ہر جگہ عزاداروں کے ساتھ تعاون کیا اور شیعہ سنی وحدت کی عملی تصویر پیش کرتے ہوئے، باہم مل کر نواسہ رسول ﷺ امام حسین عالیمقام ؑ کا غم منایا اور شہدائے کربلا کے مشن سے تجدید عہد کیا، انہوں نے میر پور خاص میں یزیدیوں کے ہاتھوں 2عزاداروں کی شھادت کو افسوسناک قرار دیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree