ہزارسالہ سیاسی تاریخ کے حامل حوثیوں کو باغی کہنا سراسرناانصافی ہے، علامہ ہاشم موسوی

13 مئی 2015
ہزارسالہ سیاسی تاریخ کے حامل حوثیوں کو باغی کہنا سراسرناانصافی ہے، علامہ ہاشم موسوی

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے رکن شوریٰ عالی علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ یمن کے عوام اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوئے ہیں انہیں باغی کہنا سراسر ظلم ہے۔ بیان میں یمن کے صورتحال پر کہا گیا ہے کہ یمن خدا کی رحمت اور قدرتی وسائل سے تو مالا مال ہے مگر پھر بھی وہ ترقی کے میدان میں دوسرے ممالک سے کافی پیچھے ہے اس کی وجہ وہاں کے حکمرانوں کی کرپشن میں ملوث اور نا اہلی ہے ایسے حکمرانوں کے خلاف ثابت قدم رہنے والوں کو باغی نہیں کہا جا سکتا، کوئی بھی عاقل ملک کے اکثریت پر مشتمل عوامی تعداد کو باغی کہنے کی اجازت نہیں دے گی البتہ ان کے خلاف کچھ افواہیں ہوئی کہ حوثیوں کانشانہ حرمین اور مقدس مقامات ہے مگر بعد اً یہ ثابت ہو گیا کہ یہ صرف اور صرف حوثیوں کے خلاف پروپیگنڈے تھے اس بات میں کوئی حقیقت نہیں محض مسلمانوں کو حوثیوں کے خلاف بھڑکانے کی سازش تھی، یمن سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں نے ان افواہوں کا پول کھول کر قوم کے سامنے رکھ دیا اور ساتھ ہی ساتھ میڈیا کی مدد سے پورے ملک کو بتا دیا کہ حوثیوں کا رویہ ان کے ساتھ کیسا تھا اور وہ کیسے لوگ ہیں اس کے باوجود چند ملکوں نے یمن کے خلاف جنگ میں حصہ لیا جس کی ہم نے شروع سے مذمت کی اور کرتے ہیں، یمن کے عوام پر ایسے ہتھیار استعمال کئے گئے اور ایسے کلسٹر بم استعمال کئے گئے جنکی اجازت نہ صرف اسلام بلکہ انسانیت بھی نہیں دیتی، معصوم بچوں اور عورتوں تک کو نہیں بخشا گیا وہاں اتنے بے گناہ لاشیں گرانے کے بعد کوئی بھی سپاہی اگر خوش اور مطمئن ہے تو ان کے لیے انسانیت کے دائرے میں کوئی جگہ نہیں انہیں انسان کہنا انسانیت کی توہین ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree