بلتستان میں دیانتدار سی ایس پی آفیسر کو کمشنر تعینات کیا جائے، ایم ڈبلیوایم بلتستان

18 جولائی 2014

وحدت نیوز(اسکردو) ایم ڈبلیوایم بلتستان کے آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلتستان میں رینکر پرسن کی تقرری بلتستان کو انتظامی طور پر تباہ کرنا ہے کیونکہ یہاں قیام امن اور بدعنوانی کی سدباب کیلئے انتظامیہ کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔بلتستان کی حالیہ انتظامیہ نے تعصب، بدعنوانی اور جانبداری کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے ایک ہی جماعت کی لونڈی کا کردار ادا کرتی ہے اور کرپشن انتظامیہ کی سرپرستی میں جاری رہی ہے۔ بلتستان کے تمام سرکاری اداروں میں جاری بدعنوانی اور کرپشن کے اصل ذمہ دار صوبائی حکومت کے بعد بلتستان انتظامیہ ہے جو کرپٹ عناصر کی سرپرستی کرتی رہی ہے۔ انتظامیہ کے سربراہان نے اعلی حکام کی رضا مندی کے لیے متعدد بار قانون پاکستان کو بھی روندنے اور اوچھے ہتھکنڈے تک استعمال کرنے سے باز نہیں آئے ہیں۔ اسکردو میں حالیہ مسجد ایشو پر جوانوں پر دہشت گردی کا دفعہ لگانا غیر قانونی، غیراخلاقی اور غیرانسانی عمل ہے۔ اس شرمناک عمل پر مجرمین کو قانون اور عدالت کے سامنے جواب دینا ہوگا، خواہ انکا تعلق انتظامیہ سے ہو یا پولیس سے۔ مجلس وحدت ہر ظلم کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی اور الٰہی اقدار کے حصول کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree