حلقہ نمبر 3گنگچھے میں عوامی حمایت سے فتح یقینی ہے، عوام منفی افواہوں پر توجہ نہ دیں، مولانا اسحاق ثاقب

28 مئی 2015

وحدت نیوز (گھنگچے) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے حلقہ نمبر تین گنگچھے کے امیدوار مولانا اسحاق ثاقب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے حلقے میں عوام ، علما ء ، خواتین اور نوجوانوں نے جس انداز میں میری حمایت کی اور مجھ پر اعتماد کیا اس پر مجھے فخر ہے اور عوام کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے دورہ جات کے دوران بھرپور استقبال کیا اور محبت دی ۔ انہوں نے کہا کہ بزرگوں اور جوانوں کی حمایت اور طاقت سے حلقے میں میری پوزیشن مزید بہتر ہوگئی ہے اور مخالفین بوکھلاہٹ میں میرے خلاف منفی پروپیگنڈہ پھیلانے میں مصروف ہے اور پیٹھ پیچھے الزمات لگانا اور منفی پروپیگنڈہ کرنا ہر کمزر کی علامت ہے عوام ان افواہوں پر کان نہ دھریں نہ ہم کسی کی حق میں بیٹھنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں اور نہ لالچ اور مالی فوائد کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں۔ میرے انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد غریب اور حقوق سے محروم عوام کے حقوق کی جنگ لڑنا اور ہر مظلوم کی آواز پر لبیک کہنا اور ہر ظالم کے ظلم پر قیام کرنا ہے ۔ مجلس وحدت اور اسکا نمائندہ نہ کبھی کسی کے سامنے جھکا ہے اور بھک سکتا ہے ۔ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے عوام کے حقوق کی بھرپو ر ترجمانی کروں گا اور عوام کے حقوق کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی جائے گی ۔ ہم نے الیکشن میں حصہ عوامی حقوق کے حصول اور بازیابی کے لیے لیا ہے نہ کہ عہدوں کی لالچ میں اور امید ہے کہ اس انتخابات میں عوام مظلوموں اور محروموں کے نمائندے کو ہی منتخب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے میں غورسے، لہ چھد، کندوس، لونگما، سلترو اور دیگر مقامات پر جہاں جہاں میرا استقبال ہوا اور حمایت کا اعلان کیا ان سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree