خدا کی نصرت اورعوام کی تائید سے ہنزہ نگر کی پسماندگی آئندہ پانچ سال میں جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، علی محمد

16 مئی 2015
خدا کی نصرت اورعوام کی تائید سے ہنزہ نگر کی پسماندگی آئندہ پانچ سال میں جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، علی محمد

وحدت نیوز( گلگت) خدا کی نصرت اورعوام کی تائید سے ہنزہ نگر کی پسماندگی آئندہ پانچ سال میں جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور گلگت بلتستان کو ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کرینگے۔ ماضی میں مفاد پرست سیاست کاروں نے علاقے کے عوام کے ساتھ انصاف نہیں کیا اور اپنے مفاد کی خاطر عوامی مینڈیٹ کا کوئی احترام نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے حلقہ جی بی ایل اے 4 ہنزہ نگر II  ڈاکٹر علی محمد نے چھلت میں کارنر میٹنگ میں کارکنان اور عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کامنشور ایک خوشحال اور خود مختار گلگت بلتستان ہے ،ہماری جماعت برسر اقتدار آکر گلگت بلتستان کو وفاقی بھیک سے نجات دلائے گی اور علاقے کے قدرتی وسائل سے استفادہ کرکے گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائے گی۔روزگار کی فراہمی اور غریب عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہوگی،میرٹ کی بالادستی کو یقینی بناکر عوام کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ بعض مفاد پرست جماعتیں ماضی کے پرانے اور فرسودہ نعروں کے ساتھ ایک مرتبہ پھر سیاسی دنگل میں اپنا راستہ بنانے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں اور مختلف سازشوں کے ذریعے عوام کو آپس میں لڑواکر اپنا مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہوشیار رہیں اور مفاد پرست عناصر کو پہچان لیں اور میرٹ کی بنیاد پر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں تاکہ معاشرے میں صالح قیادت ابھر کر سامنے آئے اور حقیقی معنوں میں انقلابی اقدامات کے ذریعے گلگت بلتستان کی بگڑی ہوئی تقدیر کو سنوار سکیں۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوم و محروم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے جو دنیا بھر کے محروم و مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھتے ہوئے ہر قسم کے تعصبات کا خاتمہ چاہتی ہے۔ انہوں نے کراچی میں دہشت گردی کے شکار ہونے والے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے فوجی آپریشن کو ناگزیر قرار دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree