گلگت، کراچی میں شہیدہونے والے واجد حسین کی نماز جنازہ شیخ نیئرعباس کی اقتداء میں ادا کر دی گئی

04 نومبر 2014

وحدت نیوز(گلگت) گذشتہ روز پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ جوان واجد حسین جنکا تعلق گلگت سے ہے شہید ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال ممتاز منزل کے قریب تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے واجد حسین شہید جبکہ علی عمران زخمی ہوگئے تھے۔ دہشتگردوں نے دونوں جوانوں کو اس وقت اپنی درندگی کا نشانہ بنایا جب وہ امام بارگاہ شریکۃ الحسین (ع) سے علامہ ذکی باقری کا خطاب سننے کے بعد اسلامک ریسرچ سینٹر میں علامہ حسن ظفر نقوی کا خطاب سننے جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس سے واجد حسین اور علی عمران شدید زخمی ہوگئے، دونوں جوانوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ واجد حسین راستے میں ہی جام شہادت نوش کرگئے۔ شہید واجد حسین کا جسد خاکی بذریعہ ہوائی جہاز آج  گلگت پہنچایا گیا، جہاں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی کی اقتداء میں شہید نماز جنازہ پڑھی گئی۔ اسکے بعد شہید کو انکے آبائی قبرستان جوتل میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree