وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے بانی رہنمااورضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین خان شہانی ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی اور انہیں آہوں اور سسکیوں میں سینکڑوں چاہنے والوں کی موجودگی میں آبائی علاقے عنایت آباد بھان جٹہ میں سپرد خاک کردیا گیا، نما زجنازہ میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور فوکل پرسن حکومت پنجاب سید اسدعباس نقوی، ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی سمیت شہر کی نامور سیاسی ومذہبی اور سماجی شخصیات، وکلاءبرادری، صحافی برادری ، تاجر برادری سمیت اہل سنت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مرحوم کی رسم قل خوانی بروز اتوار صبح 10بجے ان کے آبائی علاقے میں ادا کی جائے گی ۔