18 مئی بلتستان کی تاریخ کا ایک یادگار دن ہوگا، شیخ نوری

15 مئی 2014

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری فلاح و بہبود شیخ احمد علی نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یادگار شہداء اسکردو پر لاکھوں فرزندان وطن ملک کی بقاء اور سلامتی کے لیے نئی تاریخ رقم کریں گے اور مستقبل کے لیے سیاسی، معاشرتی، اقتصادی اور تعلیمی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ 67 سالہ محرومیوں کا شکار گلگت بلتستان کی قوم کو مایوسیوں اور محرومیوں سے نکالنے کے لیے یہ اجتماع سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم الشان اجتماع میں شہدائے اسلام و شہدائے پاکستان سے تجدید عہد کیا جائے گا اور آئندہ کسی ظالم حکومت کو یہ جرات نہیں ہوگی کہ وہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالے۔ آئندہ مادر وطن میں سفارش، رشوت، فرقہ پرستی، بدعنوانی، تعصبات، تقسیمات، دہشت گردی، فتنہ و فساد سے ملک کو کمزور کرنے اور ریاست کے خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کا گھیرا تنگ کر دیا جائے گا۔ اس مادر وطن کے باشعور فرزندان سر پہ کفن باندھے میدان عمل میں نکل آئے ہیں اور انشاءاللہ اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر وطن کا دفاع کریں گے اور اسے فلاحی اسلامی ریاست بنا کر روح قائد کو خوش کریں گے۔ ملک میں موجود تمام ظالموں، فتنہ پروروں کا گھیرا تنگ کرکے محبت، امن، آشتی، رواداری، بھائی چارگی، خوشحالی اور الہٰی اقدار کو احیاء کرکے اس خطے کے انسانی و قدرتی وسائل کو بروئے کار لاکر وطن عزیز پاکستان کے معاشی بحرانوں سے نکال کر دم لیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree