حکومت شہر میں بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز اورٹیکنیشن عملے کی موجودگی کویقینی بنائے، علی حیدر

18 مئی 2019

وحدت نیوز(گلگت)  حکومت شہر میں بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز اورٹیکنیشن عملے کی موجودگی کویقینی بنائے۔گلگت شہر میں آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد مہیا کرکے قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے۔آن کال ڈیوٹی ڈاکٹرز کو ہسپتال کالونی میں رہائشی مکانات الاٹ کئے جائیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں ڈاکٹرز فوری طور پر ہسپتال پہنچ سکیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری اطلاعات علی حیدرنے کہا ہے موقع پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی عدم موجودگی کی وجہ سے اکثر حادثات کے شکار مریض زندگی کی بازی ہارجاتے ہیں اور آئے روز ہسپتال میں لڑائی جھگڑا معمول بن چکا ہے۔بلا شک موت وحیات خداوند تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے لیکن بروقت طبی امداد کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہسپتال کالونی کے رہائشی مکانات من پسند آفیسروں کو الاٹ کردیئے گئے جبکہ ڈاکٹرز کیلئے کالونی میں رہائشی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز سے آن کال ڈیوٹی ڈاکٹرز پہنچتے پہنچتے کافی وقت نکل جاتا ہے اوراتنی دیر اپنی سانسوں کو بحال نہیں رکھ پاتا۔اگر ہسپتال کالونی کے اندر انہیں مکانات الاٹ کئے جائیں تو ایسے مواقع پر ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایمرجنسی ڈیل کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو کالونی کے اندر مکانات الاٹ کئے جائیں تاکہ بوقت ضرورت وہ فوری طور پر ہسپتال میں پہنچ سکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree