وحدت نیوز(گلگت) مولانا محمد جان حیدری کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی تنظیم سازی کونسل کا رکن برائے گلگت بلتستان مقرر کردیا گیا ہے۔ مولانا محمد جان حیدری کی تقرری کی منظوری ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ غلام شبیر بخاری نے دی ہے ۔
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی معاون سیکریٹری امور تنظیم سازی آصف رضا ایڈوکیٹ کے مطابق مولانا محمد جان حیدری گلگت بلتستان میں ایم ڈبلیوایم کے تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی اور تمام اضلاع میں سیٹ اپ کی تکمیل کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔