منتخب نمائندوں کو وزارتوں کے قلمدان قابلیت اور میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی توقع کرتے ہیں، ایم ڈبلیو ایم

30 نومبر 2020

وحدت نیوز(سکردو)وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے فورا بعد حقوق کی فراہمی اور مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کی صوبائی اور ضلعی کابینہ کے اجلاس میں شرکاء نے کیا۔ اجلاس کا انعقاد سکریٹری جنرل آغا علی رضوی کی سربراہی میں مرکزی سیاسی سیل سکردو میں ہوا۔

علمائے کرام اور تنظیم کے سینئیر رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی جہاں گلگت بلتستان میں سیاسی پیشرفت، حکومت سازی کے مراحل اور تنظیمی معاملات زیر بحث آئے۔ اراکین اسمبلی اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی حلف برداری کے مراحل بروقت طے ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداروں اور اراکین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

 شرکاء اجلاس میں اتفاق پایا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین کا اولین ہدف محروم و محکوم خطے کو شناخت اور حقوق کی فراہمی اور مسائل کا حل ہے۔ اسی مقصد کیلئے الیکشن میں تحریک انصاف کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ ہوا جس کے تحت مجلس وحدت مسلمین کے نظریاتی رہنما اسمبلی رکنیت کے حلف اٹھا چکے ہیں۔ نئی حکومت سے توقع کی گئی کہ الیکشن کے دوران عوام سے کئے وعدوں پر عملی میدان میں کام کرتے ہوئے عوامی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی جائیگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree