حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز،سربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس بھی شریک

23 دسمبر 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) حکومت اور اپوزیشن اتحاد کے درمیان مذاکرات کا باقائدہ آغاز ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہورہے ہیں جس کی سربراہی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کررہے ہیں۔

مذاکرات میں اپوزیشن اتحاد کی طرف سےمرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر،سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا  مذاکراتی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

 اس کے علاوہ حکومتی اتحاد کی جانب سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ، عرفان صدیقی ، رانا ثناءاللہ، علیم خان ،نوید قمر ، راجا پرویز اشرف ، خالدمقبول صدیقی اورفاروق ستار شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن اتحاد کے درمیان مذاکرات دعائے خیر سے شروع ہوئے۔حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور کمیٹی کا آئندہ اجلاس 2 جنوری کو بلانے پر اتفاق ہوا ۔ آئندہ اجلاس میں اپوزیشن مطالبات کی فہرست پیش کرےگی۔

مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا پورا رول ہے، سب کو پاکستان کا سوچنا چاہیئے۔

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ عمران خان آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، وہ کبھی نہیں کہے گا کہ مجھے رہا کرو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس آخری موقع ہے، حالات ٹھیک کریں، مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے تو معلوم ہوگا کہ حکومت کی نیت کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree