میں خود کو ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی دونوں جماعتوں کا نمائندہ سمجھتاہوں، وزیر تعلیم جی بی راجہ اعظم خان

05 دسمبر 2020

وحدت نیوز(گلگت)گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر تعلیم راجہ اعظم خان کی وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی و صوبائی ترجمان مجلس وحدت مسلمین الیاس صدیقی کی رہائش گاہ پر آمد۔ انہوں نے الیاس صدیقی کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا معاون خصوصی نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ وزارت تعلیم کا قلمدان ملنے پر الیاس صدیقی اور ایم ڈبلیوایم کےتنظیمی رہنماؤں نے راجہ اعظم خان کو مبارکباد پیش کی اور مالا پہناتے ہوئے خیر مقدم کیا۔

 راجہ اعظم خان نے اپنی گفتگو میں مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کی سیاسی بصیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شگر میں بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں خود کو دونوں جماعتوں کا نمائندہ سمجھتا ہوں اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں سے مشاورت کرتے ہوئے تمام معاملات میں بہتری کیلئے اپنی صلاحیتوں اور اختیارات کو بروئے کار لانا اپنا فریضہ سمجھتا ہوں۔ اس موقع پر وزیر ذراعت محمد کاظم میثم ، سابق ممبر اسمبلی حاجی رضوان اور مجلس وحدت مسلمین کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree