ایم ڈبلیو ایم نے قمراہ کو اسمبلی میں نشست دلائی عوام کے مسایل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے جدوجہد ہر فورم پر کرنے کا عزم کر رکھا ہے،آغا علی رضوی

08 دسمبر 2020

وحدت نیوز(قمراہ)مجلس وحدت مسلمین جی بی کے صوبائی قائدین نے منتخب ارکان اسمبلی کے ہمراہ قمراہ کا دورہ کیا۔ قائدین اور ارکان اسمبلی کو مبارکبادی دینے کے لیے عوام کا جم غفیر موجود تھا۔ آغا علی رضوی اور صوبائی وزیر زراعت محمد کاظم میثم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن میں بھرپور حمایت کرنے پر قمراہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

 علاقے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے علاقے کے سرکردگان اے ڈی آئی بشیر ، محمد حسن اور دیگر نے ڈاکٹر فاطمہ علی کو اسمبلی میں نشست کیلئے نامزد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقے کی نمائندگی کو  گلگت بلتستان اسمبلی میں یقینی بنانا قائدین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، آغا علی رضوی ، اور دیگر رہنماؤں کا وہ احسان ہے جسے کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

 قمراہ کے گلی محلوں سے سینکڑوں مرد و زن مہمانوں کے خیر مقدم کیلئے گھروں سے باہر نکل آئے اور فلک شگاف نعروں کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی بھی اس دوران کاروان وحدت کے ساتھ تھے جن کی خدمات کے صلے میں اسمبلی میں عوام کی نمایندگی کو عوام نے بھرپور سراہا۔ خواہر ڈاکٹر فاطمہ علی نے خواتین کی طرف سے استقبال میں شرکت کی اور اس عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree