پاکستان میں کسی بھی مقبول عوامی لیڈر کو قیادت دینا پاکستان کو اپنی کالونی سمجھنے والی عالمی سامراجی طاقتوں کیلئے ناقابل برداشت ہے،کاظم میثم

03 نومبر 2022

وحدت نیوز(سکردو) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے کہا کہ عمران خان پر حملہ ملکی سالمیت پر حملہ اور عالمی سازشوں کا شاخسانہ ہے۔ پاکستان میں کسی بھی مقبول عوامی لیڈر کو قیادت دینا پاکستان کو اپنی کالونی سمجھنے والی عالمی سامراجی طاقتوں کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ ہر عوامی لیڈر کو مقامی سہولتکاروں کی مدد سے راستے سے ہٹا ملک کی ریت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹارچر، گرفتاریاں، ایف آئی آرز، منفی پروپیگنڈے اور ہر ممکنہ ناجائز حربے کے باوجود عمران کی مقبولیت میں اضافہ اور ضمنی انتخابات میں عوامی فیصلے کے بعد مخالفین اوچھے ہتھکنڈے پر اترے ہوئے تھے۔ آج کا یہ افسوسناک واقعہ انتہائی بزدلانہ اور پاکستان پر حملہ ہے۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے حقیقی آزادی کے بیانیے کو کبھی ختم نہیں کیا جاسکتا۔ خان صاحب اور دیگر ساتھیوں کی جلد شفایابی کے لیے دعا گو ہوں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree