رہنما ایم ڈبلیوایم اور ممبر جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری کی جانب سے سکردو میں پینے کے پانی کی کمی پر اہم قدم

14 جون 2023

وحدت نیوز(گلگت) پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان و رکن گلگت بلتستان کونسل شیخ احمد علی نوری کی جانب سے سکردو میں پینے کے پانی کی کمی پر اہم قدم۔

جی بی کونسل نے شیخ احمد علی نوری کے توجہ دلانے پر چیئرمین واپڈا کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ شتونگ نالہ کا رخ موڑنا سدپارہ ڈیم پراجیکٹ کا اہم ترین حصہ تھا مگر اس پر آج تک کوئی عملی کام نہیں ہوسکا۔

پچھلی حکومت میں اس اہم منصوبے  کی فزیبلٹی کیلئے بجٹ مختص ہوا اور ٹینڈر بھی جاری ہوا مگر ابتک اس پر عمل نہیں ہوسکا۔

اسوقت سکردو شہر میں آبپاشی اور پینے کے پانی کے سنگین مسائل ہیں۔

سکردو میں اسوقت عوام سخت اشتعال میں ہیں اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں، یوتھ اس اہم منصوبے کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں۔

لھذا اس اہم قومی منصوبے اور مسئلے کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

چیئرمین واپڈا اس ایشو کو ذاتی دلچسپی لیکر متعلقہ ذمہ  داروں کے ذریعے حل کیلئے اقدام اٹھائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree