محرم الحرام ہمیں صبر و برداشت، حق کے لئے ظلم کے سامنے ڈٹ جانے اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کا پیغام دیتا ہے اور ہمیں اسلام کی خاطر دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، شیخ احمد نوری

21 جولائی 2023

وحدت نیوز(سکردو)رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے محرم الحرام کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر و برداشت، حق کے لئے ظلم کے سامنے ڈٹ جانے اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کا پیغام دیتا ہے اور ہمیں اسلام کی خاطر دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا الہیٰ نہضتوں میں سے ایک نہضت ہے، جو امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام نے قائم کی اور بقاء انسانی و بقاء دین مبین کی خاطر کربلا کے صحرا میں قیام کیا۔ میدان کربلا میں نواسہ رسول اور ان کے باوفا اصحاب نے جو قربانیاں پیش کیں ہمارے لیئے اسوہ حسنہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ نواسہ رسولؐ نے اپنے کردار اور عمل سے حق کی آواز کو بلند کرنا اور انسانی اقدار کا تحفظ سکھایا۔حضرت امام حسین علیہ السلام کی جدوجہد ظلم کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree