وفاق نے گلگت بلتستان کو آنکھیں دکھانے کی کوشش کی تو ہم صوبائی حکومت کیساتھ کھڑے ہونگے، کاظم میثم

16 اگست 2023

وحدت نیوز(گلگت)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی حقوق کے لیے ایک قدم بڑھائیں اپوزیشن دس قدم آگے ہوگی۔ اپوزیشن پر علاقائیت اور فرقہ واریت کا الزام لگانا نادانی اور غیرسنجیدگی ہے۔گلگت بلتستان میں فرقہ واریت یا بدامنی کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ مذکورہ وزیر کی دوستی حکومت سے زیادہ اپوزیشن سے ہے لیکن نہیں معلوم انکو یہ خیال اچانک سے کہاں سے نازل ہوا۔ موصوف خود اسمبلی اجلاس کے لیے پہنچنے کے بعد پتہ چلا تھاکہ اجلاس روک دیا گیا ہے۔ اسمبلی میں کس بزنس کو لانا ہے کس کو نہیں اسکی ذمہ داری ایچ بی اے کی ہے جس میں اکثریت حکومتی اراکین کی ہوتی ہے۔ ایسے میں یہ کہنا کہ اپوزیشن دراڑ ڈال رہا ہے عجیب فلسفہ ہے۔

 اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پہلے روز سے کہا ہے کہ ہم اپنے وزرا کو حکمران دیکھنا چاہتے ہیں اور منفی سیاست کرنے کا ہم قائل ہی نہیں۔ ہم ہر حال میں عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں چاہے حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں ہو۔ حکومتی اراکین اپنی توجہ اپوزیشن کی جانب مبذول کرانے کی بجائے حکومتی امور پر مبذول کریں  کیونکہ وفاقی حکومت کے جانے کے بعد چیلنجز بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ نگراں وفاقی حکومت نے اگر صوبائی حکومت کو اور گلگت بلتستان کو آنکھیں دکھانے کی کوشش کریں تو ہم صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ نگران وزیراعظم سے وزیراعلٰی اور گورنر صاحب نے رابطہ و ملاقات کرکے اچھا اقدام کیا حفیظ الرحمان صاحب نے بھی ان سے رابطہ کیا لیکن امجد ایڈووکیٹ تا حال خاموش ہے انہیں بھی چاہیے فوری طور نگران وزیراعظم سے رابطہ کرکے جی جی کے مسائل حل کرانے کی کوشش کریں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نگران وفاقی حکومت کے سامنے جی بی کا قضیہ بہتر انداز میں لڑے تاکہ ترقیاتی پہیہ جام نہ ہو۔ ابھی تک پہلے کوارٹر کا ترقیاتی بجٹ ریلیز نہ ہونا علاقے کے لیے نقصان کا باعث ہوگا اور ترقی کا پہیہ رک جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ خطے میں امن و امان اتحاد اور گورننس بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی امور میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وفاق سے  خسارہ کی بجٹ پوری کرنے کی کوشش کرے، کہا جا رہا ہے کہ خسارہ پوار کرنے کی بجائے مزید کٹوتی کی جائے گی وفاقی حکومت خواہاں ہے ایسا ہوا تو شدید بحران پیدا ہوگا۔اس صورت میں ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree