آج کل کے دور میں ثقافتی و تعلیمی یلغار کا واحد مقابلہ الزہراء کالج جیسے تعلیمی ادارے کررہےہیں،آغا علی رضوی

06 اپریل 2024

وحدت نیوز(سکردو)الزہراء ماڈل سکول اینڈ کالج سکردو میں جشن نزول قرآن و مقابلہ حسن قرات کا روح پرور محفل انعقاد ہوا۔ پروگرام میں طالبات کی مختلف گروہوں نے حسن قرات مقابلے میں حصہ لیا۔ حجت اسلام ولمسلین آغا سید علی رضوی صدر مجلس وحدت المسلمین جی بی اس روح پرور محفل کے صدارت کی فرائض انجام دے رہے تھے۔ پروگرام میں حجت اسلام والمسلمین شیخ جان حیدری صاحب، قاری شیخ عمیر صاحب، قاری سید مظاہر حسین صاحب، قاری سید ساجد رضوی صاحب، ڈپٹی ڈائریکٹر الزہراء ایجوکیشن سسٹم شیخ ذوالفقار علی عزیزی صاحب، پرنسپل الزہراء ایم فل سکالر زاہد حسین صاحب سمیت کثیر تعداد میں طالبات اور والدین نے شرکت کی۔

 تقریب میں  آغا سید علی رضوی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آج کے دور کے مسائل کی بنیادی وجہ قرآن کی تعلیمات سے دوری ہے۔ اور قرآن مجید کی تلاوت کے ساتھ اس کی مفاہیم پہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔ اور قرآن سے درس تربیت لینے کی ضرورت ہے۔ آپ نے مزید کہا کہ کسی بھی فرد کی تربیت میں چار چیزیں بہت اہمیت کے حامل ہے۔ جس میں پہلا والدین، دوسرا استاد ، تیسرا ماحول اور چوتھا تکرار کرنا ہے۔ والدین کی کمزوریوں کو استاد پورا کرتا ہے اور ان دونوں سے کسی فرد کی تربیت میں کمزوری رہا تو اس کمی کو ایک اچھا ماحول ہی پورا کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میں الزہراء ماڈل سکول اینڈ کالج میں زیر تعلیم طالبات خوش قسمت ہے اور ان کے والدین آفرین کے مستحق ہے۔ جہاں طالبات کی تربیت کا خصوصی اہتمام موجود ہے۔ متدئن استاد کے ساتھ علماء کی سرپرستی میں دینی ماحول میسر ہے۔ آج کل کے دور میں ثقافتی و تعلیمی یلغار کا واحد مقابلہ الزہراء کالج جیسے تعلیمی ادارےکررہے ہیں۔ ہمیں ایسے تعلیمی اداروں کا انتخاب کرنا چاہئے۔ تقریب کے اختتام پر حسن قرات مقابلے میں پوزیشن لینے والے طالبات میں انعامات تقسیم کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree