علامہ اعجاز بہشتی سمیت دیگر شخصیات پر ایف آئی آر کا اندراج دانستہ طور پرگلگت بلتستان کے حالات خراب کرنے کی سازش ہے،شیخ احمد علی نوری

12 اگست 2024

وحدت نیوز(سکردو)ممبر جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں علامہ اعجاز بہشتی، شیخ فدا علی ذیشان ،انجمن امامیہ کے رکن شیخ ذولفقار انصاری، شیعہ علما کونسل بلتستان کے رہنما شیخ احمد حسین ترابی، عوامی تحریک بلتستان کے صدر وزیر حسنین، یوتھ ایکشن کمیٹی کے رہنما آغا رضا اور دیگر مختلف افراد پر ایف آئی آر کا اندراج  دانستہ طور پر خطے کے حالات خراب کرنے کی سازش ہے۔

اپنے بنیادی حقوق اور  زمینوں پر قبضہ کرنے کی غیر قانونی کوشش کے خلاف آواز بلند کرنا خطے کے ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔اپنا یہ آئینی حق چھیننے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ علمائے دین اور خطے کے حقوق کے  علمبرداروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کرتا ہوں اور ان ایف آئی آر کو  کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ اگر اختیارات کے ناجائز استعمال کے اس سلسلے کو روکا نہ گیا تو پھر خطے کے حالات پر قابو پانا کسی کے بس میں نہیں رہے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree