گلگت بلتستان میں رجیم چینج آپریشن، شیڈول فور اور اے ٹی کا اطلاق جو کہ غیرقانونی عمل ہے اس کے بعد عوام کے غم و غصے میں اضافہ ہو رہا ہے، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم

10 اکتوبر 2024

وحدت نیوز(گلگت) قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی وایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈرکاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور دیگر ساتھیوں پر دہشتگردی کے مقدمات عاقبت نااندیشوں کی گلگت بلتستان کو فیڈریشن سے مایوس کرنے کی کوشش ہے۔ ایسی کارروائیوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے عوام پاکستان سے بے تفاوت ہوتے جارہے ہیں۔ اس سے قبل جی بی ہاوس جو کہ گلگت بلتستان کا حصہ ہوتا اسے سب جیل قرار دے کر عوام میں سخت مایوسی پھیلائی تھی۔ آج کی وفاقی حکومت گلگت بلتستان جو کہ عالمی سطح پر اور آئین پاکستان کے مطابق متنازعہ خطہ ہے۔ اس متنازعہ خطے کے عوام کو مین سٹریم پالیٹیکس میں جگہ دینے اور حوصلہ افزائی کرنے کی بجائے ان کو دہشتگرد بناکر پیش کرنے کی کوششیں گلگت بلتستان اور پاکستان کے دشمن کے عزائم کو تقویت دینے کا باعث بنے گا۔

 انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں رجیم چینج آپریشن، شیڈول فور اور اے ٹی کی اطلاق جو کہ غیرقانونی عمل ہے اس کے بعد عوام میں غم و غصے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گلگت بلتستان کو پاکستان کا آئینی حصہ دیکھنے کے خواہشمند عوام اب متنازعہ حقوق کی طرف بڑھنے لگے ہیں۔ اس حساس ترین اور متنازعہ خطے کے عوام آئے دن مایوس ہوتے جا رہے ہیں۔ ہم فیڈریشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کی حساسیت اور متنازعہ حیثیت کے پیش نظر عوام دشمن فیصلوں سے باز رہیں۔ ایک وزیراعلٰی کے خلاف دہشتگردی کی دفعہ یہاں کے تمام باسیوں پر دفعہ ہے۔ ایسے مظالم جاری رہیں تو بعید نہیں فیڈریشن کی سیاسی جماعتوں کے لیے گلگت بلتستان نو گو ایریا بنے۔ عالمی طاقتوں کی کوشش ہے کہ گلگت بلتستان کا قضیہ اقوام متحدہ میں پہنچے۔ یہاں کے عوام حقوق کو یقینی بنائی جائے اور مظالم کا سلسلہ بند کرے۔ سابق وزیراعلٰی اور دیگر ساتھیوں پر عائد مقدمات فوری واپس لیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree