وزیر اعلیٰ جی بی نے وزیرزراعت کاظم میثم کےتوجہ دلانے پرحالیہ پولیس بھرتیوں میں سکردو کی پوسٹیں کم کرنے پر نوٹس لے لیا

12 اپریل 2021

وحدت نیوز(گلگت) رہنما مجلس وحدت مسلمین اور وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے ۔ وزیراعلیٰ خالد خورشید نے وزیر زراعت کاظم میثم کے توجہ دلانے پرحالیہ پولیس بھرتیوں میں سکردو کی پوسٹیں کم کرنے پر نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ جی بی نے سکردو میں پولیس کی تمام خالی پوسٹوں پر میرٹ پر بھرتیوں کے لیے آئی جی پی کو احکامات جاری کردیئے۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سکردو میں میڈیکل کالج کا اعلان ہماری حکومت نے کی ہے اور ہماری حکومت ہی قائم کرے گی۔سکردو میں میڈیکل کالج کا قیام پرائم منسٹر پیکج کا حصہ ہے۔سکردو میں میڈیکل کالج پی پی موڈ پر ہوگا اور رواں سال سے ہی اس پر کام شروع ہوگا۔

انہوںنے مزید کہاکہ ماضی کی طرح کسی بھی ریجن یا علاقے کےساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔تمام علاقوں میں وسائل کی تقسیم منصفانہ ہوگی۔تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور انفراسٹریکچر ہماری ترجیحات ہیں۔گمبہ سکردو سب ڈویژن سمیت دیگر انتظامی یونٹس کی اصلاحات پر عملدرآمد ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree