وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان سعید الحسنین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 3 نومبر کو آپس کی کدورتوں کو پس پشت ڈال کر قیام امن کے لئے ملکر آواز اُٹھائیں گے تاکہ فرقہ وارنہ ہم آہنگی اور قیام امن کے لیے عملی نمونہ پیش کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھ دہایوں سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود اتحاد، بھائی چارگی اور باہمی ہم آہنگی، رواداری کے ساتھ اس خط کو آزاد کروایا لیکن آج ہم آپس کی کدورتوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ہمارے اختلافات سے دشمن استعفادہ کر رہا ہے لہذٰا ہمیں اتحاد کے ذریعے اپنے بنیادی، لسانی حقوق کے لیے آواز اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس لیے 3 نومبر کا اجتماع اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔