سعودی عرب یمن میں مداخلت ، سرحدی خلاف ورزی اور بمباری کررہاہے، نہ کہ یمن سعودیہ میں ، ایم ڈبلیوایم /آئی ایس اوگلگت

31 مارچ 2015

وحدت نیوز(گلگت) یمن پر سعودی اتھاد کی جارحیت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی احتجاجی ریلی صوبائی سیکرٹریٹ سے شروع ہوکر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی دنیور چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل شیخ نیئر عباس مصطفوی، ڈویژنل سیکرٹری جنرل علامہ محمد بلال سمائری ، شیخ شہادت حسین اور جمال اختر عابدی نے خطاب کرتے ہوئے سعودی اتحاد کا یمن پر حملے کو کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں اتنی غیرت ہے تو بیت المقدس پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اتحاد بنائے اور غزہ میں ہونے والے انسانیت سوزمظالم پر آواز اٹھائے۔ انہوں نے سعودی اتحاد کی حمایت پر نواز حکومت کے خلاف سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز حکومت حق نمک ادا کرنے کی خاطر ان تکفیری قوتوں سے لی گئی ڈیڑھ ارب ڈالر کی قیمت ادار کرنے کیلئے ملک کو آگ کی دلدل میں دھکیل رہی ہے جبکہ ملک بھر میں تمام جماعتیں اس ملک دشمن پالیسی کا مسترد کرچکے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ سازش آج سے نہیں بلکہ ایک عرصے سے ہورہی تھی اور اس مقصد کے لئے ہی تاریخی دھاندلی کرکے موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی صورت پاکستان کی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ نواز شریف کا سیاسی باپ ضیاء الحق نے امریکہ کے اشارے پر افغانستان جنگ میں حصہ لی اور آج تک ملک عذاب سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاک فوج اس گند کو صاف کرنے کیلئے قربانیاں دے رہی ہے۔ انہوں نے چیف آف آرمی سٹاب سے اپیل کی کہ وہ اس احمقانہ فیصلے کے خلاف ایکشن لے۔ شیخ نیئر عباس مصطفوی نے زرداری کی جانب سے یمن حملے کی حمایت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں گرفتار پیپلز پارٹی کے دہشت گرد لیاری امن کمیٹی کے عزیر بلوچ کی پاکستان کے حوالے نہ کرنے کی شرط پر اس جارحیت کی حمایت کا سودا کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree