ضلع شگر کے نوٹیفیکیشن کے حوالے اسسٹنٹ کمشنرکے بیان نے ن لیگ کی افواہ ساز فیکٹری کو تالا لگا دیا،فدا علی شگری

26 مئی 2015

وحدت نیوز(شگر) ن لیگ کی جانب سے غیر جانبدار انتظامیہ کو برداشت نہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ الیکشن کو ہائی جیک کرنے کی مکمل پلان رکھتی ہے،شگر ضلع کے بارے میں عوام کو گمراہ کیا جارہاتھا اسسٹنٹ کمنشنر شگر نے بر وقت کاروائی کرکے کے افواہ سازوں اور عوام کو گمراہ کرنے والوں کو خاموش کردیا جو ان افواہوں کے بنیاد پر سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنا رہے تھے،اب ن لیگ اپنی شاہانہ رویات کو برقرار رکھتے ہوئے شگر انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرنے جا رہی ہے،ہم واضح کرتے ہیں کہ اس عمل کے سنگین نتائج برآمد ہونگے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شگرکے امیدوار فدا علی شگری نے پارٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا  کہ ہم عدم تشدد اور برداشت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،تشدد کی سیاست ن لیگ کی میراث ہے،بلتستان جیسے پرامن خطے میں ہم گلو کریسی کو ایمپورٹ نہیں کرنے دینگے،گذشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران ندیم کی گاڑی پر پتھراوُ کیا گیا جو قابل مذمت ہیں،ن لیگ طاقت کے بل بوتے پر حکمران بننے کے خواب دیکھنے کے بجائے عوام کی عملی خدمت کریں تاکہ ان کو یہ دن دیکھنا نہ پڑے،شگر کے عوام باشعور ہیں،چند شرپسندوں کے ہاتھوں شگر کی امن کو برباد نہیں ہونے دینگے،شگر میں ن لیگ کے ذمہ داران اگر مخلص ہیں تو اپنے صفوں ان شرپسندوں کو نکالیں تاکہ علاقے میں امن اور بھائی چارے کی فضا قائم رہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree