ہم گلگت بلتستان کے آئینی حقوق چھین کر لائیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس

03 جون 2015

وحدت نیوز (ہنزہ نگر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے پاکستان میں برسر اقتدار حکمرانوں نے استحصال اور ظلم و جبر کا بازارگرم کر رکھا ہے اور حکمران عیاش،ظالم، شرابی اور جابر ہیں۔ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے بجائے اپنے عیاشیوں اور کرپشن میں مگن ہیں جس کی وجہ سے وطن عزیز دہشت گردی بد انتظامی اور افراتفری کا شکار ہے۔ ملک میں کرپشن کاآج یہ حال ہے کہ نوازشریف امیر اور پاکستان غریب ہے پنجاب ہو یا گلگت بلتستان غریب ہر جگہ پسا جارہا ہے اور طاقت ور اپنے زور بازو سے اور ناجائز طریقے سے ملکی وسائل اپنے ذاتی مفاد میں استعمال کرہے ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہوپر نگر کے عوام سے اپیل کی وہ اس بار اپنے حقوق کے ضامن تنظیم کو ووٹ دیکر آزمائیں اور ظالم اور جابر حکمرانوں کو اس بار مسترد کرکے ان کو ان کی حیثیت کا احساس دلائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر گلگت بلتستان میں عادل منصف عوام پرست حکومت ہوتی تو بے پناہ وسائل سے ملا مال یہ خطہ آج سویزرلینڈ سے زیادہ ترقی یافتہ ہوتا مگر ان غافل ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے آج یہ علاقہ بنیادی وسائل سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس بار ایسے امیدواروں کا انتخاب کریں جو شفاف ماضی کے حامل ہیں اور ایسے پارٹی کو ووٹ دے جو انصاف، میرٹ ، قانون کا بول بالا کرے جو عوام کے مفاد کے لئے قانون سازی کرے۔ یہ کام ایم ڈبلیو ایم اگر عوام گلگت بلتستان کا تعاون رہا تو کرسکتی ہے ۔ ہم ایسا حکومت قائم کریں گے جو پاکستان اور چاروں صوبوں کے لئے مشالی ہوگا۔ ہم یہاں تعلیمی انقلاب لائینگے اور اس علاقے کے آینئی حقوق چھین کر لائیںگے اور مظلوم کو باعزت جینے کا حق دینگے۔

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضانے اپنے خطاب میں کہا کہ آج اختیار عوام کے ہاتھ میں ہے، عوام کھلی آنکھوں سے لوگوں کا انتخاب کریں۔ مجھے امید ہے کہ گلگت بلتستان کے باشعور عوام اس بار اپنے گھر کے لئے ڈاکووں کا انتخاب نہیں کریںگے۔ عوام لوگوں کا ماضی دیکھ کر ووٹ کریں۔ حامد رضا نے کہا کہ نواز حکومت دراصل تکفیریت اور دہشت گردی کی علمبردار ہے اورنواز شریف جیسے نااہل شخص کو پرائمری سکول میں داخل کرنے کی ضرورت ہے جو امریکی صدر سے بات کرنے کے لئے اپنے ساتھ پرچی لیکر گیا تھا ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ حق اور میرٹ کے لیئے آٹھ جون کو ایم ڈبلیو ایم کے امیداور کو کامیاب کریں۔ تقریب سے علمائے کرام کے علاوہ ایم ڈبلیوایم کے امیدوارحاجی رضوان نے بھی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree