وحدت نیوز (مظفر آباد ) رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خمینی اس صدی کے مجدد، اتحاد امت کے داعی اور مجاہد مبارز عالم دین تھے انہوں نے جو راستہ اختیار کیا وہ عالم اسلام اور مسلمانوں کی عزت، سربلندی اور افتخار کا راستہ ہے امام خمینیؒ اس شخصیت کا نام ہے کہ اہل دل کے ہزاروں قافلے کل بھی ان کے ہمرکاب تھے آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ان کی باتیں ان کی تحریریں ان کی تقریریں ان کی روشن فکر آہنی عزم،ثابت قدمی،شجاعت، غیرت، قوت فیصلہ ہر ہر پہلو میں امام حسین علیہ السلام کے کردار اور عزم صمیم کا عکس نظر آتا ہے امام خمینیؒ خود فرماتے ہیں ہم جو کچھ بھی ہیں اور ہماری کامیابیاں یہ سب حضرت امام حسین علیہ السلام اور کربلا کے واقعہ کا عکس و درس ہے۔
ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے مظفرآباد میں مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے زیر اہتمام امام خمینی کی چوبیسویں برسی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ہوئے انہوں نے کہاخود امام خمینیؒ نے فرمایاتھا کہ ملت اسلامیہ اس مکتب کی پیرو ہے جس کا خلاصہ ان دو کلمات میں ہے نہ ظلم کرتے ہیں نہ ظلم سہتے ہیں لہذا آپ کے نزدیک مسلمانوں کی وحدت بنیادی نکتہ تھی تا کہ مسلمان متحد ہو کر طاغوت اور استعمار کا مقابلہ کر سکیں اسی لئے آپ نے فرمایا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو مضبوط بازو ہیں ان میں تفرقہ ڈالنے والے درحقیقت طاغوت کے ایجینٹ ہیں ۔
علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ امام خمینی نے اتحاد و یکجہتی امت مسلمہ پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے پیغام دیا تھا کہ اے مسلمانو! طاغوت اور استعمار تمہارے ہاتھ کاٹنا چاہتا ہے جبکہ تم نماز میں ہاتھ کھولنے اور باندھنے پر الجھ رہے ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ جن مشکل ترین حالات سے گزر رہی ہے ان سے نکلنے کا واحد راستہ تعلیمات اسلام پر عمل پیرا ہونے اور فکر امام خمینیؒ کے مطابق اسلام کو اپنی زندگی کے ہر شعبہ میں بطور نظام نافذ کرنے میں ہے جب ہم اسلام کو بطور نظام اپنائیں گے تو اس وقت پوری دنیا میں ایک ممتاز مقام حاصل ہے اور کسی بھی طرح کے حالات کو خاطر میں لائے بٖیر امام خمینیؒ کے فرمان لا شرقیہ ولا غربیہ جمہوریہ اسلامیہ پر عمل کرتے ہوئے وقت کے طاغوت امریکہ اور اس کے حواریوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرکھڑا ہے اور ہزار طرح کے حربوں اور دھمکیوں سے مرعوب ہوئے بغیر اپنے امور کو بطریق احسن سر انجام دے رہا ہے یہ وقت بنیادی طور پر اسلامی انقلاب اور محبت آل محمد علیھم السلام کی طاقت ہے، انہوں نے کہا آج لوگ دین اور سیاست میں جدائی کی بات کرتے ہیں جبکہ امام خمینیؒ نے تعلیمات نبوی اور اسلام کے اولین دور کو سامنے رکھتے ہوئے اسلامی حکومت کی بنیاد رکھی اور آج دنیا میں کامیاب ترین تر حکومت جمہوری اسلامی ہے۔
امام خمینی کے انتقال پر وطن عزیز کے معروف سکالر علامہ کوثر نیازی نے کہا تھا کہ امام خمینی امت مسلمہ کی پیشانی کا جھومر تھے انہوں نے ملت اسلامیہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے خاطر خواہ خدمات سرانجام دیں۔ برسی کی تقریب سے ، علامہ سید طالب حسین ہمدانی،مولانا لطیف جعفری،مولانا مجاہد حسین کاظمی، سید سجاد حسین جعفری،مولانا ثمر عباس رضوی،مولانا حمید حسین نقوی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔