مظفرآباد،علامہ تصور نقوی حملہ کیس، ملت جعفریہ کی مشترکہ نمائندہ کمیٹی کی تشکیل،جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا

07 جولائی 2017

وحدت نیوز(مظفرآباد) ملت جعفریہ کی تنظیمات کا اجلاس وحدت ہائوس مظفرآباد میں منعقد ہوا۔ جس میں آزاد کشمیر کی تمام شیعہ مذہبی جماعتوں نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت سینئر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی نے کی۔ جبکہ اجلاس میں کابینہ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر، چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل سید شبیر حسین بخاری، وائس چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل آزادکشمیرعلامہ فرید عباس نقوی، صدر شیعہ علماء کونسل آزاد کشمیر علامہ سید صادق نقوی،صدر المہدی فاؤنڈیشن حافظ سید کفایت حسین نقوی،چیئرمین حسین فاؤنڈیشن، چیئرمین فاطمیہ ٹرسٹ، نائب صدر مرکزی انجمن جعفریہ سید فرزند علی نقوی، صدر مرکزی انجمن جعفریہ جہلم ویلی سید راشد حسین نقوی، کوآرڈینیٹر انسداد دہشت گردی پبلک ایکشن کمیٹی سید شجاعت علی کاظمی،سیکرٹری جنرل انجمن جعفریہ جہلم ویلی سی تصور عباس موسوی، صدر انجمن محبان آل محمد سید عبد الرحمن کاظمی، نمائندہ  امامیہ آرگنائزیشن آزاد کشمیر، ڈویژنل صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سید باسط علی کاظمی، مولانا معصوم سبزواری، مولانا زہین سبزواری و دیگر ملی نمائندگان شریک ہوئے۔ اجلاس میں علامہ سید تصور حسین نقوی اور انکی اہلیہ پر حملہ کرنے والوں کی عدم گرفتاری پر شدید تشویش و تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ علامہ مفتی کفایت حسین نقوی و سید شبیر بخاری کی سربراہی میں اعلی سطحی ملت جعفریہ کی نمائندہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا طالب ہمدانی سمیت جملہ تنظیمات کے نمائندگان کو شامل کیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملت جعفریہ بھی ریاست آزاد کشمیر کی شہری ہے۔ حکومت آزادکشمیر کو اپنا طرز عمل تبدیل کرنا ہو گا۔اجلاس میں علامہ تصور نقوی صاحب حملہ کیس کی انویسٹی گیسشن ٹیم پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیااور کہا کہ علامہ تصور نقوی اور ان کی اہلیہ پر حملہ آوروں کی عدم گرفتاری ریاستی مشینری کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ ہمارے پاس ہر قسم کا آپشن موجود ہے ، نہیں چاہتے کہ لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب غلط پیغام جائے۔ لیکن اگر ہمارے مجرم بے نقاب نہیں ہوتے اورانہیں کٹہرے میں لا کھڑا نہیں کیا جاتا تو ہم کسی بھی حد سے گزرنے کے لیے تیار ہیں۔اجلاس میں اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی  ہے جس کی سربراہی سید شبیر حسین بخاری چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل کریں گے جو سربراہ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے کیس کے حوالے سے یہ وزیراعظم سمیت تمام حکومتی مشینری سے جلد ملاقاتیں کرے گی انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی اگرپھر بھی کوئی حل نہ نکلا تو راست اقدام سے دریغ نہیں کریں گے۔ اجلاس کا اختتام علامہ تصور جوادی کی صحتیابی کی دعا کے ساتھ ہوا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree