جشن ولادت رسول خدا ﷺ اور امام جعفرصادق ؑ کے موقع پر ہفتہ وحدت عقیدت واحترام سے منایاجائے گا، علامہ تصورنقوی

21 نومبر 2017

وحدت نیوز (مظفرآباد) تفصیلات کے مطابق ترجمان ایم ڈبلیو ایم آزادکشمیر سید حمید حسین نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کا اہم اجلاس وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم آزادکشمیر علامہ سید تصور نقوی الجوادی نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید طالب ہمدانی،ڈاکٹر عابد علی قریشی اور سید عاطف ہمدانی کے علاوہ دیگر ریاستی کابینہ کے ،معزز اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ تصور جوادی نے کہا کہ ماہ ربیع الاول انتہائی بابرکت مہینہ ہے کیونکہ اس ماہ میں ہمارے پیارے نبی ﷺکی ولادت کے علاوہ امامت کی چھٹی کڑی امام جعفر صادقؑ کی بھی ولادت ہوئی ہے۔ اس مہینہ میں مسلمان خوشی و مسرت کا اظہار کرنے کے لیے میلاد ریلیاں اور میلاد محافل منعقد کرکے تاجدار مدینہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس با برکت ماہ کی آمد پر پوری امت مسلمہ کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر12تا 17ربیع الاول ہفتہ وحدت کے طور پر منائے گی۔ اس ہفتہ میں تمام تنظیمی ضلعی ہیڈکوارٹرز و یونٹ سطح پر میلاد ریلیاں اور محافل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں مذیدکہاکہ حکومتی و انتظامی ادارے ماہ ربیع الاول کے جملہ پروگرامات کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طالب ہمدانی نے کہا کہ ہم علامہ تصور جوادی کیس پر پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان اٹھاتے ہیں اور ان کی نا اہلی و مجرمانہ خاموشی پر شدید تحفظات رکھتے ہیں۔ ہم نے انتظامی اداروں کو بہت وقت دیا لیکن اسے ہماری کمزوری تصور کیا گیا،لیکن بہت جلد اس کیس کے سلسلہ میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے مذید کہا کہ پنجا ب حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈے ملت تشیع کے ساتھ نہ اپنائے ، اور ہمارے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصرعبا س شیرازی کو جلد رہا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس کے حکم کے منتظر ہیں اور ہمہ وقت آمادہ ہیں۔مجلس وحدت مسنگ پرسنز کے مسئلہ پر صدائے احتجاج بلند کرتی رہے گی اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ کہ جلد از جلد ہمارے مسنگ پرسز کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور اگر ان پر کوئی مقدمہ ہے تو قانون کے مطابق ان کو سزاء دی جائے،لیکن ماوارئے عدالت گرفتاریاں ہر گز منظور نہیں۔ اجلاس کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہؑ سے ہوا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree