ایم ڈبلیوایم آزادکشمیر ضلع مظفرآباد کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

07 اپریل 2018

وحدت نیوز (مظفرآباد) سید غفران علی کاظمی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین مظفرآباد نے نو منتخب عہدیداروں ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید کرامت کاظمی، سیکرٹری تنظیم سازی و روابط سید ممتاز نقوی، سیکرٹری یوتھ آغا زوریب علی سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب وحدت ہائوس مظفرآباد میں ہوئی جس میں کابینہ اراکین کے علاوہ دیگر معززین نے شرکت کی سیکرٹری جنرل سید غفران علی کاظمی نے سیرت علی ابن ابی طالب ؑ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکے سیاست ِعلوی ہماری میراث ہے اور اسے عملی جامہ پہنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور معاشرے میں موجودبحرانوں کا سد باب کریں گے انھوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین دین اسلام کی سر بلندی  اور شعیہ سنی وحدت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دین اسلام کی سر بلندی ،تنظیم کے اعراض ومقاصد و نظریات کو بہتر سمجھنے ، اس کے ساتھ عہد و پیمان باندھنے کے حصول کے لیے سعی و کوشش کرنے والا ہر عاقل و بالغ فرد اس کا عہدیدار بن سکتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree