ایم ڈبلیوایم آزاد جموں وکشمیر جشن عید میلاد النبیؐ روائتی جوش وجذبے کے ساتھ منائے گی، علامہ تصورجوادی

20 اکتوبر 2020

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کی کابینہ کے سابقہ ادوار میں کام کرنے والے احباب کا ایک اجلاس سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی زیر صدارت وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شرکائے اجلاس نےریاستی سیکرٹری جنرل ان کی کابینہ اور ان کے کام کاج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیااور کاموں کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔ اس موقع پر سابقین نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کا ایک واضح اور روشن چہرہ ہے جو مقام معاشرے کے اندر مجلس وحدت مسلمین کا ماضی میں تھا اب اس میں مزید بہتری لانی چاہیے۔بہتری کی ہر جگہ گنجائش موجود ہوتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہیں چاہے جہاں بھی ہوں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کے آپ جوہمارے سابقین دوست ہیں آج مجلس وحدت مسلمین جہاں کھڑی ہے یہ آپ دوستوں کے کام کا آپ دوستوں کی بہتر حکمت عملی اور آپ لوگوں نے جو مجلس وحدت مسلمین کو وقت دیا اس کی بدولت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آپ دوست مجلس وحدت مسلمین کا قیمتی سرمایہ ہیں ہم آپ کی رہنمائی چاہتے ہیں ہم سمجھتے ہیں آپ جہاں بھی ہیں اس وقت وہاں تک آپکو پہنچنے میں آپکی فکری ، معنوی اور سیاسی تربیت میں مجلس وحدت مسلمین کا کردار ہے آپ جہاں ہیں وہاں مجلس وحدت مسلمین کے سفیر ہیں مجلس وحدت مسلمین کے پیام میں امن و محبت کے پیامبر ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ہم بھی کام کر رہے ہیں انسانی اعتبار سے غلطیاں ہو سکتی ہیں جہاں بندہ کام کرتا ہے وہاں غلطی کی گنجائش موجود ہوتی ہے لہذا آپ جو سابقہ دوست ہیں ہم توقع کرتے ہیں کہ آپ ہماری بہتر رہنمائی بھی کریں گے اور کام کاج میں بھی تعاون و مدد کریں گے۔ سابقین دوستوں نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جہاں ہماری ضرورت سمجھی جائے گی وہاں مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ وتعاون کے لیے تیار ہیں نیز اجلاس میں ماہ محرم و صفر میں اوردیگر پروگرامات،وحدت بین المسلمین کے فروغ اور اتحاد بین المسلمین کے قیام میں مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے کردار کو سابقین احباب کی طرف سے سراہا گیا اور یہ رائے دی گئی کہ مجلس وحدت مسلمین جس طرح پہلے میلاد کے موقع پر بڑا پروگرام کرتی تھی اسی طرح پروگرام کو برگزار کرانے کی بھرپور کوشش کرے نیز میلاد النبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ریلیاں و اجتماعات میں شرکت اور جلوس ہائے میلاد کا استقبال سبیلوں اور لنگر کےاہتمام کی بھی کوشش کی جائے۔ جن پروگرامات میں شرکت کی جائے وہاں اپنا جماعتی تشخص بحال و برقرار رکھ کے شرکت کی جائے۔

اجلاس میں سابق سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی,سابق سیکرٹری تربیت مولانا ممتاز علی حسینی, سابق سیکرٹری تبلیغات مولانا خافظ کفایت حسین نقوی , سابق سیکرٹری رابطہ و تنظیم سازی برادر سید حسین سبزواری, سابق سیکرٹری نشرواشاعت سید قلندر حسین نقوی, سابق سیکرٹری سیاسیات سید ارسلان علی بخاری کے علاوہ ریاستی سیکرٹری جنرل کی معاونت کے لیے سیکرٹری تنظیم سازی سید فدا حسین نقوی, سیکرٹری تربیت مولانا سید اسرار عباس نقوی اور سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree