تحریک آزادی و جموں کشمیر کے ریاستی تشخص کی بحالی اور ریاستی عوام کو مساوی حقوق دلانے کی جدوجہد ایم ڈبلیوایم کے انتخابی منشور کااہم حصہ ہوں گے، علامہ تصور جوادی

31 مئی 2021

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کی ریاستی کابینہ و ڈویژن مظفرآباد کے سیکرٹری جنرلز کا اہم اجلاس وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد میں منعقد  ہوا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوۓ ریاستی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی سیاست کا مقصد پسے ہوۓ محروم تبکات کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔نیز تحریک آزادی کشمیر اور ریاست جموں کشمیر کے ریاستی تشخص کی بحالی اور ریاست کے عوام کو ان کے مساوی حقوق دلانے کی جدوجہد مجلس وحدت کے منشور کااہم حصہ ہوں گے۔

علامہ تصور جوادی نے مزید کہا کہ ہم اتحاد بین المسلمین کےلیے کوشاں ہیں اور رہیں گے۔چونکہ خطے کا امن ہمیں ہر چیز سے عزیز ہے۔تحریک آزادی کشمیرکا بیس کیمپ ہونے کے ناطے یہاں سے مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت اور آزادی کے لیے کوشاں دیگر طبقات کو ہمیشہ مثبت پیغام جانا چاہیے۔

اجلاس میں ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حمید حسین نقوی،  سیکرٹری تنظیم سازی سید فدا حسین نقوی، سیکرٹری ویلفیئر خالد محمود عباسی، سیکرٹری سیاسیات سید ذوالفقار نقوی، سیکرٹری یوتھ سید رضی عباس، سیکرٹری اطلاعات و نشریات سید اسد نقوی، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ضلع مظفرآباد سید غفران علی کاظمی، سیکرٹری جنرل ضلع ہٹیاں بالا سید عاطف ہمدانی نے شرکت کی جبکہ ضلع نیلم کی نمائندگی فدا حسین نے کی۔

 اجلاس میں آمدہ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی زیر بحث لائی گئی۔ تمام شرکاء نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا جس پر اہم فیصلہ جات کیے گیے۔ اجلاس میں طے پایا کہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران اپنے درخواستیں بذریعہ متعلقہ ضلعی سیکرٹری جنرل پارلیمانی بورڈ کے پاس جمع کروائیں، درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 5 جون اور انٹرویو کی تاریخ 7 جون ہے۔ امیدواران کے انٹرویو لینے کے بعد موضوع امیدواران کو ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔جبکہ طے پایا کہ میرپور اور پونچھ ڈویژن کے مسؤلین کے اجلاس جلد منعقد کیے جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree