وحدت نیوز(مظفرآباد) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی جوادی سے چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل سید شبیر حسین بخاری اور وائس چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل علامہ سید فرید عباس نقوی کی الگ الگ ملاقاتیں۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علامہ تصور حسین جوادی کو پارٹی اتحاد کی دعوت دی اور کہا کہ اگر ہم مل کے الیکشن میں حصہ لیں تواس میں اجتماعی مفاد ہوگا ۔ہم مل کر الیکشن لڑیں گے تو ہمیں کامیابی نصیب ہوگی۔علامہ فرید عباس نقوی نے علامہ جوادی کے رہائش گاہ پر جبکہ سید شبیر حسین بخاری نے وحدت ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔
باہمی ملاقات میں سیکرٹری یاسیات مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر سید ذوالفقار علی نقوی ڈپٹی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر سید رضی عباس سبزواری بھی موجود تھے۔ان الگ الگ ملاقاتوں کے دوران علامہ سید تصور جوادی نے دونوں رہنماؤں سے کہا کہ وہ اپنی جماعت کے اندر دوستوں اور مرکز سےبات کرنے کے بعد آپ کو اس سلسلے میں بتا سکیں گے کہ ہمارا اتحاد ہوگا تو کن بنیادوں پہ ہوگا کیسے ہوگا ہمارا واضح مو قف ہے کہ جماعتوں کے درمیان اتحاد اصول و ضابطے کی بنیاد پہ ہوسکتا ہے۔