وحدت نیوز(مظفرآباد) علامہ سید تصور حسین جوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سے ان کی رہائش گاہ پر سید وقار حسین کاظمی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع نیلم ویلی ،سید طفیل حسین کاظمی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین ضلع نیلم ویلی کی ملاقات۔
اس ملاقات میں اہم سیاسی،قومی و ملی امور زیر بحث آئے اور فیصلہ کیاگیا کہ مجلس وحدت مسلمین ضلع نیلم ویلی اپر نیلم اور لوئر نیلم دونوں حلقوں سے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اس سلسلے میں امیدواران اپنی درخواستیں مقررہ تاریخ کے اندر پارلیمانی بورڈ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے پاس جمع کروادیں گے۔اس موقع پر سید فدا حسین نقوی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر بھی موجود تھے۔