وحدت نیوز (مظفرآباد) علامہ سید تصور حسین جوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر نے صوبیدار (ر) سید منیر حسین کاظمی کو مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر مہاجرین مقیم پاکستان وینگ کا کوارڈینیٹر مقرر کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ریاستی دفتر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر میں صوبیدار (ر) سید منیر حسین کاظمی نے علامہ جوادی کو مہاجرین جموں کشمیر مقیم پاکستان کے مسائل سے آگاہ کیا۔
جس پرعلامہ جوادی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر کا با قاعدہ تنظیمی سیٹ اپ قائم ہو۔ مہاجرین مقیم پاکستان کے اندر اس مقصد کے لیے آپکو ذمہ داری دیتے ہیں کے آپ تنظیم سازی کے لیے بطور کوارڈینیٹر تنظیم سازی کریں ۔