عباس پور واقعے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بناکر ملزمان فوری کیفر کردار تک پہنچایا جائے، انجینئر نجف علی نقوی

08 جنوری 2022

وحدت نیوز(مظفرآباد) ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر انجینئر نجف علی نقوی نے اپنے ایک اخباری بیان میں عباس پور واقعے کی پر زور مذمت کی انہوں نے کہا کہ اس واقع کے نا معلوم ملزمان جو کہ پولیس کی حراست میں ہیں ان کی تفتیش وقت کے ڈی ایس پی پرویز حمید خود کریں وہ ایک دیانتدار آفیسر ہیں اور اس واقع کی مکمل تحقیقات کر کے اصل حقائق بھی سامنے لائیں ۔

ہمارا مطالبہ ہے تمام ارباب اختیار سے کہ ان ملزمان کو سخت سے سخت سزا دے کر مثال قائم کی جائےتاکہ اس طرح کا جرم اس پر امن دھرتی پر دوبارہ نہ ہو سکے ایسے واقعات ہمارے علاقے میں نہیں ہوتے تھے یہ علاقہ بڑا پر امن علاقہ ہے اس واقع کی پر زور مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree