وحدت نیوز(مظفرآباد) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی زیر صدارت ریاستی آفس مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر مظفرآباد میں ریاستی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تنظیم سازی کی صورتحال اور لاک ڈاؤن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا گیا کہ لاک ڈاؤن میں جو شہری بے روزگار ہیں جن کے چولہے بند ہوچکے ہیں ان کے لیے جس طرح حکومت پاکستان نے لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی 12000 روپے امداد کی اسی طرح حکومت آزاد کشمیر اپنے فنڈ میں سے شہریوں کی امداد کرے۔
اجلاس میں سوشل میڈیا پر توہین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ,توہین البیتؑ اور توہین صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ اس پر قانون موجود ہے۔ توہین کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔اجلاس کے اختتام پر عالم اسلام اور عالم انسانیت کے کرونا وائرس سے نجات, ملک پاکستان کی سلامتی ,خطہ آزاد کشمیر کے استحکام و ترقی اور جملہ مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اجلاس میں سیکرٹری تربیت مولانا سید اسرار عباس نقوی,سیکرٹری تنظیم سازی سید فدا حسین نقوی, سیکرٹری ویلفیئر خالد محمود عباسی, سیکرٹری یوتھ سید اسد علی بخاری,سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی کے علاوہ کوارڈینیٹر ایمپلائزونگ ممتاز حسین نقوی شامل تھے۔