وحدت نیوز(مظفرآباد) شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خلاف برسرپیکار القائدہ اور سعودی نواز شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش )نے شامی شہر الرقہ میں اصحاب رسول (ص)حضرت اویس کرنی (رض)اور حضرت عمار بن یاسر(رض)کے مزار کودھماکے سے اڑا دیا۔مزار مبارک شہیدہوگیا۔ اور ملحقہ مسجد بھی شہید ہوگئی۔آزادکشمیرسمیت دنیا بھر میں شیعہ سنی مسلمانوں کا شدید احتجاج۔ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیرکے سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے شدت کیساتھ اصحاب رسول (ص)حضرت اویس کرنی (رض)اور حضرت عمار بن یاسر(رض)کے مزار ت اور مسجد کو شہید کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی تکفیریوں کے جرائم کو روکے، تاکہ اس قسم کے اعمال اور تخریب کاری سے مقدسات کی حرمت کو بچایا جاسکے۔ انہوں نے اس واقع کو سنگین جرم قرار دیا اور کہا کہ جو عناصر بھی تکفیری دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں،وہ سب اسکے ذمہ دار ہیں اور سب کو چاہیے کی اس قسم کے اعمال کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
آزادکشمیر