انہدام جنت البقیع کے ذمہ دار آل سعود کے محل بھی بربادی سے نہیں بچیں گے، ایم ڈبلیوایم آزادکشمیر

08 اگست 2014

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے زیر اہتمام مظفرآباد میں یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے تحفظ مزارات اولیاء اللہ ریلی کا انعقاد،ریلی کی قیادت علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی،علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی،سید شبیر حسین بخاری، صاحبزادہ محمد سلیم چشتی،علامہ سید فرید عباس نقوی ،پیر سید مظلوم حسین شاہ،پیر سید شیراز کاظمی ،پیر سید محمود شاہ کاظمی،سید اعجاز حسین کاظمی،قاضی مختیار حسین ہمدانی،مولانا طالب حسین نے کی،ریلی میں مختلف مکتب فکر کے سینکڑوں افراد کی شرکت،ریلی میں امریکہ اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی، انبیاء عظام ،اہلبیت اطہار،اصحاب کرام کے مزارات اور اولیاء اللہ کے آستانے رحمت الہٰی کا مرکزاور دکھی انسانیت کے لئے جائے پناہ ہیں ان کی توہین قرآنی اصطلاح میں شعائراللہ کی توہین ہے۔ان خیالات کااظہار ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔

 

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مفتی کفایت حسین نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خلافت عثمانیہ کے خاتمہ کے بعد آل سعود نے ہمیشہ ملت اسلامیہ کی دل آزاری کی ہے خاص طور پر جنت البقیع اور جنت معلٰی کے دو عظیم قبرستانوں کے انہدام سے ملت اسلامیہ کے دل پارہ پارہ ہوئے ہیں جنت البقیع وہ عظیم قبرستان ہے جس کی زیارت کو خود سرکاررسالتمآب ﷺ تشریف لیجایا کرتے تھے جس کی شاہد روایات موجود ہیں لیکن خاندان رسول کی دشمنی نے لوگوں کو اندھا کردیا اور اس دشمنی میں ازواج مطہرات اور صحابہ کرام کی قبور کی نشانیوں کو بھی منہدم کردیا سعودی عرب کے حکمرانوں کے پاس حرمین شریفین جیسی وہ عظیم دولت ہے جس کے مقابلے میں کائنات میں کسی مقام کی عظمت نہیں لیکن عرب حکمران مغرب کی غلامی کو ترجیح دے رہے ہیں۔

 

مجلس وحدت مسلمین آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ انبیاء اہلبیتؑ اور اولیاء کی دعوت کا مقصد توحید پروردگار پہنچانا ہے اور پیامبران توحید کی اہانت اور تکذیب غیر اسلامی ،غیر شرعی اور غیر اخلاقی حرکت ہے عراق میں حضرت یونس علیہ السلام اور حضرت شیث علیہ السلام کے مزارات مقدسہ کی توہین سے لاکھوں اہل اسلام کے دل مجروح ہوئے ہیں،شام میں حضرت حجر بن عدی ؒ کے جسد مبارک کو نکال کر اس کی توہین کی گئی اور صدیوں پرانی لاش سلامت ہونے پر بھی ظالم دہشتگردوں کے دل نہیں کانپے یہ تمام واقعات 1925 ؁ء میں آل سعود کی حکومت کی طرف سے مزارات جنت البقیع اور جنت المعلٰی کے انہدام اور پائمالیوں کا تسلسل ہے ۔انہوں نے کہا کہ عرب حکمرانوں کوعیاشیوں اور شہ خرچیوں سے فرصت میسر نہیں جنہیں اسلامی دنیا کی قیادت کا فریضہ سرانجام دینا تھا وہ حرمین شریفین کے بجائے صہیونیت کے غلام بنے ہوئے ہیں اور مغربی آقاؤں کی مرضی کے خلاف کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہیں داعش نامی دہشتگرد تنظیم امریکہ واسرائیل کی خوشنودی اور آل سعود کی سرپرستی میں اسلام کے نام پر شعائراسلامی کی توہیں اور بے گناہوں کا قتل عام کررہی ہے ہم ان تمام واقعات کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں پاکستان کے وقار اور عزت وناموس کی خاطر سعودی حکمرانوں کے چنگل سے نکل کر عالمی سطح پر مقاومت کے بلاک کا حصہ بنتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں خواہ وہ غرہ فلسطین ہو عراق شام افغانستان وکشمیر لبنان جہاں بھی اسلام مسلمانوں اور انسانیت کے خلاف جنگ مسلط کر کہ انہیں ظلم کا تختہ بنایا ہوا کی حمایت اور امریکی غلامی سے آزادی کی جدوجہد کرئے پاکستان اللہ کے فضل وکرم سے ایک آزادملک ہے اسلامی دنیا میں ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے خاص مقام کا حامل بھی ہے لیکن عرب حکمرانوں کے غلام اس ملک کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑتے چلے جا رہے ہیں۔

 

علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ ہم دنیا کے تما م عوام کے ساتھ کھڑے ہیں خاص طور پر اسلامی ممالک میں آباد مسلمان ہمارے بھائی ہین ہم کسی کی حمایت شیعہ سنی کی بنیاد پر نہیں کرتے ریلی سے سید شبیر حسین بخاری چئیرمین جعفریہ کونسل ،علامہ ضیاء احمد چغتائی ضلعی صد تحریک منہاج القرآن مظفرآباد علامہ سید فرید عباس نقوی چئیرمین النور ٹرسٹ ممبر علماء ومشائخ کونسل،قاضی مختیار حسین ہمدانی،مولانا سید عادل عباس نقوی،مولانا سید طالب حسین ہمدانی،سید تصور عباس موسوی ،مولانا سید حمید حسین نقوی اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں عرب حکمرانوں کی طرف سے جنت البقیع اور جنت معلیٰ قبرستانوں اور وہاں موجود مزارات اور شام وعراق میں ابنیاء کرام ،صحابہ کرام کے مزارات کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع سمیت منہدم مزارات کو فوری طور پر تعمیر کیا جائے۔

 

 ریلی کے اختتام پر قرادادیں بھی منظور کی گئیں جن میں حسب ذیل مطالبات کئے گے1.۔ملت اسلامیہ کا یہ اجتماع آل سعود کی طرف سے دختر رسول حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا،آئمہ اہلبیت علیھم السلام اور اصحاب رسول کے مزارات کے انہدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیراسلامی،غیراخلاقی اور غیر انسانی فعل قراردیتے ہوئے مزارات مقدسہ کی فی الفور تعمیر نوکا مطالبہ کرتا ہے۔ 2۔یہ اجتماع عراق اور شام میں امریکہ و اسرائیل نواز دہشت گرد تنظیم داعش(ISIS)کے ہاتھوں انبیاء کرام ؑ ،اہلبیت اطہارؑ اْور اصحاب رسولؓ کے مزارات کی بے حرمتی نیز عراق و شام جاری دہشتگردانہ کاروائیوں کی بھرپْور مذمت کرتا ہے۔3۔یہ اجتماع اقوام متحدہ،او۔آئی۔سی اور عرب لیگ سے مطالبہ کرتا ہے کہ فی ا لفورغزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے اور اسرائیل کے خلاف راست اقدام اٹھائے۔4۔یہ اجتماع ملک میں جاری ہر قسم کی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ پورے ملک تک پھیلایا جائے تاکہ دہشت گرد عناصر کو ملک میں کسی بھی جگہ سر چھپانے کی جگہ نہ مل سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree