جنت البقیع کی مسماری کا سعودی اقدام امت مسلمہ کے دل پر کاری ضرب ہے، یہ زخم جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے بغیر مندمل نہیں ہو سکتا، علامہ احمد اقبال

30 مئی 2020

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہدام جنت البقیع سعودی حکومت کی ایسی ناپاک جسارت ہے جس پر غم وغصے کا جتنا بھی اظہار کیا جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنت البقیع کی مسماری کا سعودی اقدام امت مسلمہ کے دل پر کاری ضرب ہے۔ یہ وہ زخم ہے جو جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے بغیر مندمل نہیں ہو سکتا۔8 شوال عالم اسلام کے لیے سوگ کا روز ہے۔ آل سعود نے اہلبیت اطہار علیہم السلام، ازواج رسولؐ اور صحابہؓ کرام کی قبروں پر بلڈوزر پھیرا کر صیہونیوں کے اسلام دشمن ایجنڈے کو تقویت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حجاز مقدس کی پاک سرزمین پر آل سعود کا وجود ایک ناقابل برداشت بوجھ ہے۔آلِ سعود نے اسلام کی طاقت کو مضبوط کرنے کی بجائے ہمیشہ یہود ونصاریٰ کو فوقیت دی۔جو حکمران فلسطین و یمن کے مظلوم مسلمانوں کے مخالف اور اسرائیل و امریکہ جسیے اسلام دشمنوں کے حامی ہوں وہ مسلمان کہلانے کے کبھی مستحق نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔اقتدار کی کشمکش نے سگے خونی رشتوں کو ایک دوسرے سے بدظن کر رکھا ہے۔عالم اسلام پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے اپنے عالیشان محلوں میں مقید ہو کر رہے گئے ہیں۔اپنے اجداد کی اشیاء کو تبرکات کا درجہ دے کر عجائب گھروں میں سجانے اور جنت البقیع کے مزارات کو شرک کے نام پر ملیامیٹ کرنے والوں کا عبرتناک انجام قریب پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے مسلمان حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع کی فوری تعمیر کے ایک نکاتی ایجنڈے پر باہم ہو کر سعودی حکومت پر زور دیا جائے ۔انہوں نے کہامجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام 8شوال بروز اتوار ملک کے مختلف شہروں میں یوم انہدام جنت البقیع کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree