وحدت نیوز (مظفرآباد )مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کل 13ستمبر جمعۃ المبارک کو پوری ریاست میں امریکی سازشوں اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج کرے گی ،مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماسید سجاد حسین سبزواری نے کہا ہے کہ شام بحران پر عرب ممالک کا کردار انتہائی شرمناک ہے،امریکہ، شام کے عوام کو اپنے مقاصد کے لیئے استعمال کرنے میں ناکام رہا، اس لیئے کوئی بغاوت نہیں پیدا کر سکا،اور باہر سے شر پسند شام میں گھناؤنی کاروائیوں کے لیئے سرگرم کیئے گئے، جبکہ امریکہ اور اسرائیل کے مفاد کی خاطر عرب حکمرانوں کی آشیرباد سے شر انگیزی کر رہے ہیں ، کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام بھی بشار الاسد حکومت پر بے بنیاد ہے، امریکہ،شام پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا کیونکہ وہ اب با اثر اور اہم ممالک اور اپنے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتا جسطرح افغانستان ، عراق کے حوالے سے فریب کاری کا مظاہر کیا گیا تھا ،انہوں نے کہا کہ ایک طرف جمہوری حکومت کی بات کرتا ہے تو مصر میں قائم حکومت کے خاتمہ میں امریکہ اور سعودی عرب نے جو کردار ادا کیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریاستی سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ کہ عرب ممالک شام میں قائم حکومت کو ختم کر کے صہیونی مفادات کے حصول کے لیئے کوشاں ہیں جس سے ایک طرف ان حکمرانوں کے چہرے سے نقاب اتر گئی ہے اور نتیجہ کے طور پر انہیں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا ، خاص طور اپر دمشق میں سیدہ زینب بنت علی ؑ کے مزار پرحملے کی صورت میں پوری دنیا سے جوشدید ردعمل آئے گا اس کا ناعاقبت اندیشوں کے لیئے اندازہ لگانا ناممکن ہے، سید سجاد حسین سبزواری نے کہا کہ پاکستان اور کشمیری غیور مسلمان شام پر ممکنہ حملہ کی صورت میں حملہ آور طاقتوں کے لیئے سرزمین وطن تنگ کر دیں گے، انہوں نے امریکہ اور ترکی کے عوام کی طرف سے حملوں کی مخالفت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور ترکی کے عوام نے حکمرانوں کے خلاف احتجاج کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ زندہ ضمیر لوگ ہیں اور حکمرانوں کی بے حسی اور سوار خبط کو درک کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلے ہیں ، سید سجاد حسین سبزواری نے اپنے بیان میں مذید کہا کہ اگر شام میں جنگ ہوئی تو یہ فیصلہ کن جنگ ہو گی اور نتیجہ کے طور پر امریکہ اور اس کے حواری منہ چھپاتے پھریں گے۔کیوں کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو طاغوتی سازشوں کا ادراک ہو رہا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم جموں کشمیر میں شام و مصر میں امریکی مداخلت کے خلاف یو م احتجاج منائے گی ، سجاد سبزواری