ٹریفک حادثہ میں2افراد کے جاں بحق اور متعددکے زخمی ہونے پرمجلس وحدت مسلمین کااظہار تعزیت

08 مئی 2014

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کی ریاستی کابینہ نے بٹلیاں سے مظفرآباد آتے ہوئے ٹویوٹا ہائی ایس نیاز پورہ کے مقام پراور لوڈنگ کی وجہ سے پیش آنے والے ہولناک حادثے میں 2افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں ریاستی کابینہ نے کہا کہ ٹویوٹا ہائی ایس کے ہولناک حادثہ کی تحقیقات کرائی جائے اور کھٹارا گاڑیوں کی تلفی اور اور لوڈنگ جیسے خطرناک ٹریفک قوانین شکنی کے سدباب کیلئے فی الفور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ ستم ضریفی کی انتہا کہ 14سیٹوں والے ہائی ایس میں38افراد سوار تھے واقعے کی ذمہ داری وزیر ٹرنسپورٹ اور ٹریفک پولیس پر عائد ہوتی ہے۔ریاستی کابینہ ایم ڈبلیو ایم نے ٹویوٹا ہائی ایس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے ۔ (آمین)۔ مجلس وحدت مسلمین نے حکو مت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو بہترین طبعی سہولیات فراہم کی جائیں اور انکے علاج معالج کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کی ریاستی کابینہ کے اراکین نے وزیراعظم،آئی جی پویس اور چیف سیکرٹری سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔زخمیوں اور جاں بحق افراد کیلئے مالی معاضے کا اعلان کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree