وحدت نیوز (مظفرآباد) جوانوں کا استحصال کیوں کیا جا رہا ہے ؟ حکومت آزاد کشمیر حقائق سامنے لائے ، سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سید تصور عباس موسوی نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ جوان قوم،ملت و ملک کا اثاثہ ہیں ، حکومت روزگار دینے کے بجائے دیا ہوا موقع بھی التوا میں ڈال رہی ہے، فزیکل فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے والے جوان شدید بے چینی و اضطراب کا شکار ہیں ، حکومت فی الفور پولیس بھرتیوں پر پابندی ختم کرے ، انہوں نے کہا کہ پولیس بھرتیاں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ہونی چاہییں ، کسی بھی سیاسی دباؤ کو اس کے اندر شامل کرنا سرا سر میرٹ کی خلاف ورزی ہے ، مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر حکومت آزاد کشمیر کے اس اقدام کی مذمت کرتی ہے۔حکومت اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لیئے جوانان کا استحصال نہ کرے، حکومت کا یہ عمل نا قابل قبول ، ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جس طرح وزیراعظم آزاد کشمیر نے سفارش کرتے ہوئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے پابندی لگوائی اسی طرح بلا تاخیر پابندی کو ختم کروائیں، اور جوانوں کو دیا گیا حق نہ چھینا جائے ۔