شہید ڈاکٹر کی زندگی تقویٰ الہی اور نظم امر کے علوی اصول پر استوار تھی،علامہ تصور جوادی

08 مارچ 2014

وحدت نیوز(مظفرآباد) شہیدڈاکٹر محمد علی نقوی آیت قرآنی’’رجال صدقوا ما عہدوا‘‘ کے مصداق ، یہ آیت مجیدہ صرف صدر اسلام کے لیئے نہ تھی، بلکہ ہر زمانے کے وہ مرو جو اللہ سے کیئے ہو ہر عہد کو نبھاتے ہوں وہ اس آیت مجیدہ کی عملی تفسیر ہیں ،سرزمین پاکستان پر شہید اس کا عملی نمونہ تھے، ڈاکٹر کی زندگی اسلامی انقلاب کے لیئے جدوجہد ، محنت و لگن سے عبارت تھی، شہید ڈاکٹر کی زندگی تقویٰ الہی اور نظم امر کے علوی اصول پر استوار تھی، شہید خود منظم تھے ، حلقہ احباب کو بھی منظم رہنے کا درس دیتے تھے، شہید نے اپنی اجتماعی فعالیت سے جوانان ملت کو اپنی خاص توجہات کا مرکز بنایا، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے شہید ڈاکٹر کی برسی کے موقع پر مظفرآباد میں منعقد ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ یہی کردار شہید تھا جس کی بدولت ان کی جلائی ہوئی شمعیں آج تک روشن و منور ہیں، آج بھی ہر ملی تنظیم و جماعت میں کسی نہ کسی طرح شہید کے افکار شامل ہیں، شہید حقیقت میں مرد آہن تھے، وہ مرد جس کا ذکر آیت قرآنی کرتی ہے، وہ مرد جو میدان میں موجود رہتا ہے، وہ مرد جو دوسروں کو بھی میدان میں رہنے کا درس دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ خیبر کا میدان دیکھا جائے، جہاں رسول ؐ نے فرمایا تھا کہ ’’لاعطین غداً‘‘ کہ کل میں علم اسے دوں گا جو مرد ہو گا ، کرار ہو گا، اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہو گا، ان تمام باتوں کو دیکھا جائے تو شہید نے اپنی زندگی اس آیت مجیدہ و فرمان رسول ؐ کے مطابق وقف کر دی، مرد میدان رہے، اللہ کی خاص عنایات تھیں جو شہید کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتے انقلاب اسلامی کی جدوجہد میں مصروف عمل رہے ۔

 

علامہ تصور جوادی نے کہا کہ حضرت علی ؑ کا قول کہ اس انداز میں رہو کہ اگر زندہ ہو تو لوگ ملنے کے مشتاق رہیں اور جب دنیا سے چلے جاؤ تو لوگ تم پر گریہ کریں، شہید خوش رفتا، خوش گفتار، ملنسار اور ہر دل عزیز شخصیت تھے، ہر ایک سے خندہ پیشانی سے پیش آنا ان کا شیوہ تھا، ضرور ت اس امر کی ہے کہ شہید کی سیرت و کردار میں آج کے جوان کو ڈھال لینا ہو گا، ہمیں اور ہمارے جوانوں کو اپنی منزل کی طرف جو سفر درپیش ہے اس میں کامیابی کے لیئے، اس منزل تک پہنچنے کے لیئے ’’رجال صَدَقُوا‘‘بننا ہو گا، وہ وقت کہ جب گل نرجس کے ظہور سے موسم خزاں بہار میں بدل جائے گا، اس موسم کے رنگ میں رنگنے کے لیئے آج سے اپنے آپ کو تیار کرنا ہو گا، جو قومیں شہداء کی یا مناتی ہیں وہ قومیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں ، کیوں کہ رہبر معظم فرماتے ہیں کہ شہداء کے آثار کو زندہ رکھیں اس میں قوموں کی حیات ہے، شب عاشور مظفرآباد کے شہدا ہوں یا شہید ممتاز مغل، شہید شوکت نقوی ہوں یا شہدائے پاکستان و کشمیر سب اسی راستے کے راہی ہیں جو راستہ شہید ڈاکٹر کا تھا، پروردگار شہداء کے مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرے، سیمینار سے سید شبیر حسین بخاری، سید زوار نقوی، راجہ عبدالرحمن اخلاق، ڈویژنل صدر آئی ایس او سید وقار کاظمی، سید ذاکر حسین سبزواری و دیگر نے خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree