لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت نریندر مودی کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے،مولانا حمید نقوی

27 اگست 2015

وحدت نیوز (مظفرآباد) سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر مولانا سید حمید حسین نقوی نے کہا ہے کہ بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کر مذاکرات کی طرف آئے ، حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات نہ کرنے شرط احمقانہ ہے، مسئلہ کشمیر کے اصل فریق آر پار کی کشمیری قیادت ہے، بھارت بہانہ بازی کر کے مسئلہ کشمیر کے حل میں فرار چاہتا ہے، ان خیالات کا اظہار مولانا حمید نقوی نے ریاستی دفتر ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر سے جاری اپنے بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ اس کے رویوں سے مکاری عیاں ہے، عالمی برادری قرین انصاف سے کام لیتے ہوئے معاملے کے حل کے لیئے اپنا کردار ادا کرے ، نام نہاد جمہوریہ بھارت کشمیر میں ظلم عظیم کی داستانیں رقم کر رہا ہے،لائن آف کنٹرول پر جارحیت اس کی بھوکھلاہٹ ہے ۔ مذاکرات کے حوالے سے بھارت ہٹ دھرمی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپہ سالا ر پاک فوج جنرل راحیل شریف کا مؤقف جرأت مندانہ، سلام پیش کرتے ہیں ، حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات نہ کرنے کی شرط بیوقوفانہ عمل ہے، حریت قیادت کی مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی ترجمان ہے، وہ مسئلہ کے اصل فریق ہیں ، ملاقات کی بات تو الگ ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آر پار کی کشمیری قیادت کو مذاکرات میں شامل کیا جائے، اس وقت تک مذاکرات کا عمل بے سود و بے فائدہ ہے جب تک کہ مسئلہ کا اصل فریق بات چیت میں شامل نہ ہو گا، مذاکرات کو دو فریقی کے بجائے سہ فریقی بنایا جائے، معاملے سے کھلواڑ کے بجائے سنجیدگی اپنائی جائے، بھارت بہانہ بازی کرتے ہوئے مسئلہ کے حل سے فرار چاہتا ہے، اس کے رویوں سے لگتا ہے وہ سنجیدہ نہیں فقط ٹائم پاس چاہتا ہے، اس معاملے میں بین الاقوامی برادری مداخلت کرتے ہوئے بھارت کو سنجیدہ کرتے ہوئے بامعنی و بامقصد مذاکرات کی طرف لائے۔ کشمیریوں کی لازوال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، جلد وحدت کشمیر کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree