مظلوموں محروموں کی مضبوط آواز کا نام عارف حسینی تھا،ظالم وقت کو للکارنا شیوہ حسینی تھا،علامہ تصورجوادی

05 اگست 2015

وحدت نیوز(مظفرآباد) مظلوموں کی آواز ، ظالموں کے خلاف للکار ، قائد ملت جعفریہ ،کراچی تا کشمیر ہر دلعزیز محبوب قائدشہید علامہ عارف حسین الحسینی کو ہم سے بچھڑے 27سال ہو گئے۔ قائد شہید کے چلے جانے سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو سکتا ، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے 5اگست برسی شہید قائد کے حوالے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مظلوموں محروموں کی مضبوط آواز کا نام عارف حسینی تھا،ظالم وقت کو للکارنا شیوہ حسینی تھا، پارا چنار کے غیر معروف گاؤں سے اٹھ کر ملت کے دلوں میں بس جانے والے قائد کو ملت کبھی نہیں بھولے گی، وہ اتحاد بین المسلمین کے عملی داعی تھے ، انہوں نے اپنے ساری زندگی اس عمل کے لیئے وقف کی، انہوں نے بلا تمیز مسلک و مذہب مظلوم کی حمایت کا نعرہ بلند کیا ، جو کہ تاریخ پاکستان میں ایک منفرد عمل تھا، وہ کہا کرتے تھے ہم ظالم کے خلاف ہیں چاہے وہ شیعہ ہی کیوں نہ ہو، اور ہر مظلوم کے حامی ہیں ہیں چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو،آپ کے اسی عمل نے طاغوت کے ایوانوں میں لرزہ طاری کر دیاتھا،شیطان بزرگ امریکہ بھی آپکی اتحاد بین المسلمین کے لیئے کی جانے والی کاوشوں کو اپنے لیئے زہر قاتل سمجھتا تھا، وہ نہیں چاہتا تھا کہ شہید کا یہ مشن مکمل ہو ، وہ مسلمانوں کو باہم دست و گریباں ہی دیکھنا چاہتا تھا، اسی طرح استعمار کے ایجنٹ بھی آپ کے دشمن بن گئے ۔

انہوں نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی پاکستان میں جمہوریت کے لیئے دی جانے والی قربانیاں بھی تا زیست یاد رکھی جائیں گی، وقت کے آمر وقت کے ڈکٹیٹر جنرل ضیاء الحق کے خلاف چلنے والی تحریکوں میں بھی آپ نے صف اول کا کردار ادا کیا ، جس کی بنا پر آپ کو کئی صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑا، کئی اضلاع میں تو آپ کا داخلہ تک بند کر دیا گیا تھا، علامہ تصور جوادی نے کہا کہ حقیقی اسلام کی ترویج کے لیئے شہید قائد کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ، شہید سے تجدید عہد کا دن ہے کہ اے شہید ہم آپ کے لہو سے جلنے والی شمع یوں ہی جلائے رکھیں گے، ہم شیعہ سنی میں تفرقہ نہیں آنے دیں گے، ہم ایک رہیں گے، ہم جمہوریت و جمہوری نظام سے محبت کریں گے،ہم اپنے وطن کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت خون کے آخری قطرے تک کریں گے۔ہم ملک و ملت کی خدمت کریں گے۔ مظلوموں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ظالم کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree