وحدت نیوز(مشہد مقدس) یوم یکجہتی کشمیر کے عنوان سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشھد مقدس ،جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشہد مقدس اور کشمیری طلاب کی طرف سے حسینہ امام جواد علیہ السلام بلتستانیھا میں ایک اجتماع ہوا ۔جس میں مشہد مقدس ایران میں مقیم علمائے کرام اور طلاب عظام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور انہوں کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی ظلم بربریت کے خلاف نعرے لگائے۔
پروگرام کی ابتدا ء کلام مجید سے کی گئی اور اسکے بعد نعت رسول مقبول اور کشمیر کے شھداء کو خراج عقیدت برادر قمر علی کشمیری پیش کیا۔اسکے بعد جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشہد کے رکن حجتہ الاسلام والمسلمین زاہد حسین ھاشمی نے خطبہ استقبالیہ دیا۔انہوں نے کہا ہمیں مظلوم کشمیری مسلمان بھائیوں کی مدد کرنا ہے اور ھم دنیا کی تمام زندہ قوموں کو بھی کہتے ہیں کہ آئیں اور مظلوم کا ساتھ دیں۔
پروگرام کے مہمان خصوصی حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ کشمیری مسلمان اتنے مظلوم ہیں کہ اکثر اقوام عالم کو ان پر کیے جانے والے ظلم کی ذرا سی بھی خبر نہیں۔خصوصا عرب ممالک میں کشمیر کے مسئلہ کو صرف پاکستان اور ھندوستان کے درمیان ایک سرحدی مسئلہ سمجھا جاتا ہے۔دشمن نے اتنا غلیظ پروپیگندہ کیا ہوا ہے کہ سچ کو چھوٹ اور جھوٹ کو سچ کر کے دیکھایا جا رہا ہے۔
علامہ شیرازی نے کہا کہ ہمیں اپنا فریصہ ادا کرنا چاہیے اور کشمیریوں کی زبان بننا چاہیے اور بھارتی حکومت کے منفی پروپیگنڈہ کے جواب میں مختلف زبانوں میں کشمیریوں پر کیے جانے والے ظلموں کو آشکار کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ساتھ عرب ریاستیں اور خصوصا سعودی عرب بھی بھارتی حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔اور یہ سب ملکر کشمیریوں کی تحریک دبانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انشاءاللہ یہ سب ناکام اور نامراد ہونگے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری مسلمان بھائی آزاد ہونگے۔
پروگرام میں حریت کانفرنس کے لیڈر اور اتحاد مسلمین کے سربراہ جناب مسرور انصاری نے ٹیلیفونک خطاب کیا اور کہا کہ کشمیریوں پر اس مودی حکومت نے ظلم کی انتھا کر دی ۔مسلمانوں کو دبانے کے لئے سات لاکھ فوجی تعینات کیئے گئے ہیں جنہوں نے ظلم و بربریت کی داستانیں رقم کی ہے جوانوں کو ماؤں کے سامنے گولیوں سے بھون دیا جاتا،خواتین کے سہاگ اجاڑ دیے جاتے ہین ۔خواتین کی عزتوں کو پامال جا رہا ہے۔لیکن کوئی روکنے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کہاں ہیں انسانی حقوق کا سور مچانے والے ،کہاں ہے او ائی سی ،کہاں ہیں اسلام کے ٹھیکیدار عرب حکمران۔
پروگرام کے اخر میں کشمیری طلاب کے نمایندہ جناب مولانا شوکت حسین نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشھد مقدس ۔جامعہ روحانیت بلتستان مشہد مقدس اور ھیئت حسینہ امام جواد ع کا پروگرام کے برگزار کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔سید محمد موسوی نے اور برادر سید عامر عباس کشمیری نے اپنی بہترین آواز میں کشمیر پر ترانے پڑھے۔پروگرام کی نظامت کے فرائص معروف اردو شاعر برادر شمس جعفری نے انجام دیے