حوزہ ہائے علمیہ قم ، نجف ، مشہد ، اصفہان و کربلا کے جید اساتذہ اور طلبہ کا قومی جماعت مجلس وحدت مسلمین کی دس سالہ کاکردگی پر اظہار اعتماد

01 اپریل 2021

وحدت نیوز(قم المقدسہ)حوزہ ہائے علمیہ خصوصا حوزہ علمیہ قم المقدسُ ، نجف الاشرف ، مشہد المقدس ، اصفہان ، کربلا و سیدہ زینب دمشق کے جید اساتذہ کرام اورطلاب دینیہ کی ایک کثیر تعداد نے  مجلس وحدت مسلمین اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حضرت  علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ علمیہ کہ بیرون ملک موجود پاکستانی اساتذہ و طلباء نے اپنے خطوط کے ذریعے مجلس وحدت مسلمین کی عملی کوششوں اور مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس کی ملت کیلئے بے لوث خدمت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کی گزشتہ دس سال کی کارکردگی پر سربراہ شوری عالی حجت الاسلام و المسلمین مولانا شیخ صلاح الدین سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری صاحب کی خدمت میں ہدیہ تبریک وہ تہنیت بھی پیش کیا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ حوزہ ہائے علمیہ میں زیر تعلیم اکثریت پاکستانی طلاب ایم ڈبلیو ایم کی پالیسیوں اور جدوجہد سے مکمل اتفاق کرتی ہے۔ اساتذہ کرام نے خط میں کہا کہ ایم ڈبلیو ایم  علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی مدبرانہ قیادت، ، شجاعانہ اور بابصیرت فیصلوں اور مسوولین و کارکنان کی شب و روز محنت کی بدولت شیعہ قوم کی مقبول ترین نمائندہ جماعت بن کر ابھری ہے جس پر مجلس وحدت مسلمین کی قیادت اور کارکن مبارک باد کے مستحق ہیں۔

علاوہ ازیں حوزہ ہائے علمیہ کے جید اساتذہ اور طلاب کی ایک بڑی تعداد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلی نگران ادارے شورای عالی کے سرپرست حضرت علامہ شیخ حسن صلاح الدین حفظہ اللہ کو اپنے خط میں مجلس کے اقدامات کو سراہا اور مسوولین سمیت تمام کارکنان کو خراج عقیدت پیش کیا اور اپنی ہمہ جہتی حمایت کا اعلان کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree