وحدت نیوز(نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے دورہ عراق کے دوران نجف اشرف میں مقیم عالم تشیع کے عظیم مرجع تقلید حضرت آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی اور انہیں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی مرکزی قیادت کا سلام اور اظہار عقیدت پہنچایا۔
ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور ایم ڈبلیو ایم کی فعالیت کے بارے میں بھی گفت و شنید کی گئی۔ معظم لہ نےملت تشیع کے جملہ حقوق کے حصول کی اجتماعی جدوجہد کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے پاکستانی قوم خصوصا ملت تشیع کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی سماجی، فلاحی اور سیاسی فعالیت کی تعریف کی۔
انہوں نےآیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزنداور عراق کی فعال سیاسی شخصیت حجت الاسلام شیخ علی نجفی سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔